اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، کلرسیداں، ٹیکسلا، واہ کینٹ ، حسن ابدال ، سوات،بٹگرام،نوشہرہ،باجوڑ ، چارسدہ، چترال لوئر دیر ، خیبر، لنڈیکوتل ، مردان ، مالاکنڈ ، بونیر، اپر دیر، جمرود ، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور قریبی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلے کی شدت معلوم کی جارہی ہے جبکہ ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔ شہری زلزلے کے جھٹکے محسوس ہون کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش

فوٹوفائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16سے19ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان