نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ وہ جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو لوٹنے کی راہ ہموار کی۔

تحقیقات کے مطابق رجب بٹ پر مالی گھپلوں میں ملوث ہونے کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منگل کو صبح 11 بجے لاہور میں این سی سی آئی اے کے دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔

نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غیر حاضری کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے۔

رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے بتایا کہ ان کی لا فرم اس کیس میں یوٹیوبر کی نمائندگی کرے گی اور 9 ستمبر کو ان کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے کا ہر پہلو پرکھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو قانون کے مطابق مکمل دفاع فراہم کیا جائے گا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن لرننگ پروگرام سندھ میں جاری، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل لرننگ پروگرام سندھ میں جاری ہے، تھرڈ پارٹی جائزے میں پروگرام کی شاندار کارکردگی کی تصدیق ہوئی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گیم بیسڈ لرننگ سے خواندگی و عدد شناسی میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو تعلیم دی جائے، ہمیں اسکول سے باہر ہر بچے کو ڈیجیٹل مائیکرو اسکول میں شامل کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلدیاتی اداروں کی مالی خودمختاری بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ناصر حسین شاہ
  • میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن کوریڈور کے افتتاح کی تاریخ بتادی
  • گرین لائن کامن کوریڈور آئندہ سال کھول دیا جائے گا، میئر کراچی
  • سہیل آفریدی الیکشن کمشن نوٹس کو کور کرنے کیلئے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • سکھر بیراج کے جاری کام میں مالی کرپشن کا انکشاف
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وکیل بھیج دیا
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور انتخابی امیدوار کی طلبی
  • پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن لرننگ پروگرام سندھ میں جاری، وزیراعلیٰ سندھ