WE News:
2025-09-17@23:58:08 GMT

حلف اٹھانے والے بھارت کے نئے نائب صدر رادھا کرشنن کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

حلف اٹھانے والے بھارت کے نئے نائب صدر رادھا کرشنن کون ہیں؟

بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حمایت یافتہ امیدوار اور آر ایس ایس سے وابستہ رہنما سی پی رادھا کرشنن نے ملک کے 15 ویں نائب صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی ناکام، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، فارن افیئرز

حلف برداری کی تقریب جمعے کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی جہاں صدر دروپدی مرمو نے رادھا کرشنن سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقعے پر اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی رہنما اور معزز شخصیات موجود تھیں۔

انتخابی نتائج اور مقابلہ

67  سالہ رادھا کرشنن نے 9 ستمبر کو ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

رادھا کرشنن کو 452 جبکہ ان کے حریف کو 300 ووٹ ملے۔

یہ انتخاب اس وقت ناگزیر ہو گیا جب سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے 2 برس پہلے ہی 21 جولائی کو اچانک طبی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے بیماری کو وجہ قرار دیا تاہم ذرائع کے مطابق بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے ان کے اختلافات اس فیصلے کا اصل محرک بنے۔

تقریب میں سابق نائب صدر دھنکھڑ بھی شریک ہوئے جو استعفے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عوامی تقریب میں نظر آئے۔

سیاسی قیادت کی شرکت

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق نائب صدور حامد انصاری اور وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔

رادھا کرشنن کا ردعمل اور بیان

حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رادھا کرشنن نے اپنی کامیابی کو قوم پرست نظریے کی فتح قرار دیا۔

مزید پڑھیے: بھارت کرپٹو کرنسی ریگولیشن کے لیے قانون سازی سے انکاری کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ2047  تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہمارا عزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو سیاست سے بالاتر ہو کر صرف ترقی پر توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے اس انتخاب کو نظریاتی لڑائی قرار دیا لیکن ووٹنگ کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ قوم پرست سوچ عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

رادھا کرشنن کون ہیں؟

سی پی رادھا کرشنن تروپور (تامل ناڈو) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور کم عمری میں ہی آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کی

مزید پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، اگلے 3 دن ملتان کے لیے انتہائی اہم قرار

بعد ازاں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر دو مرتبہ لوک سبھا کے رکن بھی منتخب ہوئے خصوصاً اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں ان کی سیاسی سرگرمیاں نمایاں رہیں۔

تمام سیاسی و آئینی عہدوں پر آر ایس ایس کے افراد فائز

رادھا کرشنن کے نائب صدر بننے کے بعد بھارت کے تقریباً تمام کلیدی سیاسی و آئینی عہدوں پر آر ایس ایس سے وابستہ افراد فائز ہو چکے ہیں۔

ان میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، لوک سبھا اسپیکر، وزیر زراعت، وزیر توانائی، وزیر تعلیم اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 1947 کا وہ دن جب بھارتی فوج اور ہندوتوا قوتوں نے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا

بھارتی صدر دروپدی مرمو بھی بی جے پی سے وابستہ رہ چکی ہیں جس کی سرپرست تنظیم آر ایس ایس ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آر ایس ایس بھارت بھارت کے نئے نائب صدر رادھا کرشنن بھارتی صدر دروپدی مرمو رادھا کرشنن نریندر مودی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ر ایس ایس بھارت بھارت کے نئے نائب صدر رادھا کرشنن بھارتی صدر دروپدی مرمو رادھا کرشنن رادھا کرشنن آر ایس ایس بی جے پی

پڑھیں:

ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟

زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن اینڈی پائیکرافٹ ایک تنازعے کی زد میں آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پائیکرافٹ نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے ساتھ روایتی ہینڈ شیک سے روک دیا جسے پی سی بی نے کھیل کی روح کے منافی اور غیر جانبداری کے تقاضوں کے خلاف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

پی سی بی نے ان کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی ہے اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پائیکرافٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اینڈی پائیکرافٹ، جو 2009 سے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کا حصہ ہیں، دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے ریفری بنے تھے۔ اس کے علاوہ وہ 238 ون ڈے انٹرنیشنل، 174 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 21 خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پائیکرافٹ نے بطور کھلاڑی 1983 سے 1992 کے درمیان زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ اور 20 ون ڈے میچز کھیلے۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔

پی سی بی کی شکایت کے بعد کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے اور شائقین اس معاملے پر آئی سی سی کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

andy pycroft ایشیا کپ پاک انڈیا میچ

متعلقہ مضامین

  • تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • بھارت: کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا سے عوام میں دہشت
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟