سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک کردیے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جون بھی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد، سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی جانیں بچائیں۔ خفیہ رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دہشتگردوں میں افغان باشندے شامل تھے۔
پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی زمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔
علاقے میں کسی بھی دیگر دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اور سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک سے بھارتی پشت پناہی والے دہشتگردی کے ناگفتہ بہ اثرات کو ہمیشہ کے لیے مٹائیں گے۔ ان بہادر جوانوں کی قربانیاں اسی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے 12 جوان شہید ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر جوان شہید دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز لوئر دیر آپریشن وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر جوان شہید دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز لوئر دیر ا پریشن وی نیوز سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد ہلاک جوان شہید لوئر دیر کے لیے
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔