ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔
ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے آپ کیا کہتے ہیں؟
ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ ملزم نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔ جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا تھا۔
عمر حیات نے بیان دیا کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں میں نے کوئی قتل نہیں کیا۔ عدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلئے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟ سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا چین، فلم”731″ دنیا بھر میں کئی مقامات پر ریلیز کی جائے گی سامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے ملزم کو معاف کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد ٹک ٹاکر ثنا یوسف ثنا یوسف قتل کیس
پڑھیں:
پاکستان اور سعودیہ کی مضبوطی امت مسلمہ کی مضبوطی ہے،سردار یوسف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ پوری امت مسلمہ کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کو”ہفتہ تشکر“ کے طور پر منایا جائے گا، جس میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔ یہ تقریبات پاک-سعودیہ
دوستی اور معاہدے کی کامیابی کو اجاگر کریں گی۔سردار محمد یوسف نے مختلف مکاتبِ فکر کے علما سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے خطبات جمعہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے نمازِ جمعہ کے موقع پر خصوصی دعا کرائی جس میں دونوں ممالک کی مضبوطی، قیادت کی درازیِ عمر اور صحت کی دعا کی گئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہپاکستان اور سعودی عرب عالم اسلام کے ستون ہیں اور دونوں ممالک کی مضبوطی پوری امت مسلمہ کی مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے اور اب پورا عالم اسلام ناقابلِ تسخیر بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔