گارڈن میں مین ہول کی صفائی کے دوران 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے گارڈن، عثمان آباد میں ایک گٹر کی صفائی کے دوران 3 خاکروب افسوس ناک طور پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران مین ہول میں گر کر تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن، عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 4 افراد گر گئے تھے، جن میں سے علاقہ مکینوں نے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا تھا، تاہم باقیوں کو بروقت نہیں نکالا جا سکا۔۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ شاہد ولد خورشید اور 42 سالہ جورج ولد نامعلوم شامل ہیں۔ تینوں افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ گارڈن کے مطابق واقعہ دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔ ایک خاکروب کی حالت غیر دیکھ کر گٹر میں جانے والا دوسرا خاکروب بھی گٹر میں بھرنے والی گیسز کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوا جبکہ اب انکو بچانے کی کوشش کرنے والے دو افراد میں سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا بے ہوش ہوا جسکو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی صفائی کے دوران
پڑھیں:
کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچل کر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ڈمپر ڈرائیور ملزم نیاز اللہ کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم کو جیل بھیج دیا۔ وکیل صفائی نزیراللہ محسود ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم کی زر ضمانت کل جمع کرائیں گے، ملزم کو مشتعل لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گارڈن کے علاقے میں شاہزیب نامی نوجوان کو کچل دیا تھا۔ ملزم کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔