حماس کو فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے، محمود عباس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے مصر اور اردن کی جانب سے اس بات کو مسترد کیا جانا بھی قابل ستائش قرار دیا کہ ان دونوں ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ حماس کو ہر صورت اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ڈالنا ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے واضح کیا کہ فلسطین کی گورننس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ فلسطینی صدر نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد کی ضرورت ہے اور قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مصر اور قطر کی جانب سے جنگ ختم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ فلسطینی صدر نے ساتھ ہی مصر اور اردن کی جانب سے اس بات کو مسترد کیا جانا بھی قابل ستائش قرار دیا کہ ان دونوں ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی اتھارٹی کے
پڑھیں:
کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
سٹی 42 : پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
وفد میں مختلف کالجز، یونیورسٹیز کے 200 طلباء طالبات شریک تھے۔ سٹوڈنٹس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دی گئی، ساتھ ہی سیف سٹی کے مانیٹرنگ سینٹر میں ڈیجیٹل وال سے شہر کی سرویلنس کا مشاہدہ بھی کروایا گیا۔
سٹوڈنٹس کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اپ گریڈیشن ، جدید سہولیات بارے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، بلڈ بینک ، میثاق سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔
آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نان بائیوں کی ہڑتال
اس موقع پر سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے ، سیف سٹی آکر خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں، سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔