ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے شاہ میر بھٹو کو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل حسین ہالیپوٹہ کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ڈی جی ایس بی سی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حکومت سندھ نے اس واقعے کے چند روز بعد 7 جولائی کو اس وقت کے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کر کے ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر شاہ میر بھٹو کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہ میر بھٹو کو ایس بی سی اے
پڑھیں:
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار "سفرا ڈرون جیمنگ گن" نے "کامی کازی" ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے۔ اسلام ٹائمز، پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار "سفرا ڈرون جیمنگ گن" نے "کامی کازی" ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے۔ کراچی میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں جیمنگ گن کی نمائش کی گئی۔ اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کرلیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کرالیا جاتا ہے۔ حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے بآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ خالد کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن انھیں ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔