78سال سے مسلط ہائبرڈ فرسودہ نظام ختم کرکے دم لیں گے،لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 78سال سے مسلط ہائبرڈ فرسودہ نظام ختم کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے لاہور میں ہونے والے اجتماع عام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس میں شرکت کی، مختلف کمیٹیوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں امرائے صوبہ جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر لاہور ضیا الدین انصاری ، امیر جماعت کے معاون خصوصی عمیر ادریس، سلمان بلوچ ، رشید احمد اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ نائب امیر جماعت نے کہا کہ یہ اجتماع عام تاریخ ساز ہوگا، اس کا بنیادی موضوع “بدلو اس نظام کو” ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا درحقیقت آئین سے انحراف اور فرسودہ نظام نے لوگوں کا جینا محال بنا رکھا ہے۔ یہ اجتماع عام تبدیلی کی بنیاد بنے گا، جماعت کے رہنما عوام کو بڑی تعداد میں اس اجتماع عام میں شریک کرنے اور پھر اس میں سہولتیں بہم پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔
دریں اثنا لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کے انتقال اور سابق وفاقی سیکرٹری و سابق وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی اہلیہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔راولپنڈی میں ”بنو قابل“انتظامی کمیٹی کے ساتھ مشاورتی نشست اور معروف عالمِ دین، اتحاد امت کے داعی، مجاہدِ ختمِ نبوت مولانا عبدالجلیل نقشبندی کی خدمات کو خراجِ تحسین اور دعائے مغفرت کی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی وحدت و سلامتی، اندرونی استحکام کے لیے قرآن و سنت کی پابندی، آئینِ پاکستان کے مکمل نفاذ اور عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے آزاد، دیانت دار، بااعتماد عدلیہ ناگزیر ہے، آئین، جمہوریت، پارلیمانی نظام سے متصادم کوئی بھی نظام سطحی، عارضی اور مخصوص گروہوں کی وقتی بالادستی تو قائم کرسکتا ہے لیکن نظام اور وحدت کی جڑیں کٹ جاتی ہیں۔ 78سال سے مسلط کردہ ہائبرڈ نظام کا ڈاکٹرائن ناکام اور زہرآلود ہے۔ ریاستی طاقت سے سِول نظام، تعلیم و صحت کا نظام، معیشت، صنعت، سرمایہ کاری کا نظام چلانا یا مسلط کرنا بڑے نقصانات کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معاہدوں، عالمی قوتوں سے ملاقاتوں سے متعلق پوری قوم کو بے خبر رکھنے کی پالیسی قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کے لیے تباہ کن ہے، ملک و قوم کی تقدیر سے متعلق تمام قومی و بین الاقوامی فیصلوں سے قوم کو آگاہی دی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے نے کہا
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع مٹیاری کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-35