وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے بھی غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے 21 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام اور خطے کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاریخی دن ہے، خطے میں امن اور استحکام کے لیے کام کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے بھی امن معاہدے کی حمایت کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں اپنی دو طرفہ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر بات چیت کی، جبکہ میڈیا کو آگاہ کیا کہ مذاکرات کے دوران خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی اور قیامِ امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز رہی۔ غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 21 نکات کی تفصیل سامنے آگئی۔ ان نکات میں معاہدہ ہونے کے بعد 48 گھنٹوں میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہوگی۔
حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کی انتظامیہ میں حماس کا کوئی کردار نہ ہونے، غزہ سے جبری انخلا نہ کروانے، اسرائیلی حملے روکنے، غزہ کے مقبوضہ علاقے چھوڑنے اور دوبارہ قبضہ نہ کرنے کا اسرائیلی وعدہ اور اسرائیل کی طرف سے قطر پر کوئی اور حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی تجاویز بھی مجوزہ نکات میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام اور خطے کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خطے میں امن لانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مکمل طور پر تیار ہیں، وہ جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہيں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے منصوبے کا خیر مقدم کرتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف نے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ تقریب قومی سلامتی و جنگی کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے غیر ملکی شرکا اپنے ملکوں کے سفیر ہیں، مشترکہ تربیتی کورسز سے ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پیپلز پارٹی کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، جسے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے، پنجاب کو ملکی تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، متاثرہ علاقوں میں پنجاب کی انتظامیہ اور کابینہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت مفت کھانا فراہم کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین طبی سہولتیں دیں، پنجاب نے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں، پنجاب میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف پروگرامز شروع کیے ہیں، صوبہ بھر میں ترقیاتی کام شروع کیے گئے، صوبے کے دیہات کو مثالی بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، صوبے میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news عاصم منیر فیلڈ مارشل مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب