قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-03-1
اللہ نے تو آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور اس لیے کیا ہے کہ ہر متنفس کو اْس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے لوگوں پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا۔ پھر کیا تم نے کبھی اْس شخص کے حال پر بھی غور کیا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا اور اللہ نے علم کے باوجود اْسے گمراہی میں پھینک دیا اور اْس کے دل اور کانوں پر مہر لگا دی اور اْس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا؟ اللہ کے بعد اب اور کون ہے جو اْسے ہدایت دے؟ کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے؟۔ (سورۃ الجاثۃ:22تا23)
کچھ صحابہ ؓ رسول اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ’’ہمارے دلوں میں بعض ایسے خیالات آتے ہیں کہ جن کو زبان پر لانا ہم بہت برا سمجھتے ہیں۔ فرمایا: کیا واقعی تم ان خیالات کو زبان پر لانا بہت برا سمجھتے ہو؟ عرض کیا جی ہاں! ارشاد فرمایا: تو بس یہی ایمان ہے۔ (مسلم) ٭ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایمان کیا ہے؟ آپؐ نے ارشاد فرمایا: جب تم کو اپنے نیک عمل سے خوشی ہو اور تمہارا برا فعل تم کو رنجیدہ کر دے تو تم مؤمن ہو۔ (مستدرک حاکم
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کچھ عناصر نے نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا‘ رانا ثنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے ملک میں نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جس نے نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا بلکہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،قدرت کا نظا م ہے جیسا کرو گے ویسا بھروگے ، ایک آدمی کہتا تھا مجھ پر منشیات کا درست کیس بنایا گیا ، اب معافیاں ما نگ رہا ہے ، پا کستا ن قدرتی وسا ئل سے ما لا ما ل ہے ،ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخا ئر موجود ہیں ، ان کے حلقے کے 28 دیہات میں بچھائی گئی پائپ لائنوں کو آج باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے اور قطر سے منگوائی گئی لیکویفائیڈ گیس کی فراہمی عوام تک شروع ہو چکی ہے جو اس منصوبے کا سب سے اہم اور بنیادی سنگ میل ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرے، مگر عوام کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ ترقی کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا تھا اور وہی ترقیاتی تسلسل آج بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔