اسحاق ڈار کی زیرصدارت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تجارت، کاروبار، توانائی اور دیگر شعبوں میں روابط کے فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے لیے پُرعزم ہے تاکہ علاقائی ترقی اور اجتماعی فلاح و بہبود کو آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ماسکو :ایس سی او اجلاس ، اسحٰق ڈار کی روسی صدر سے ملاقات
ماسکو (ویب ڈیسکی) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں دیگر ممالک سربراہان بھی موجود تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات روسی صدر نے علاقائی اقتصادی تنظیم کو مزید فروغ دینے اور ایس سی او پلیٹ فارم کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او علاقائی رابطہ کاری، استحکام اور باہمی مفادات کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔