افغانستان میں دو روز کی معطلی کے بعد انٹرنیٹ اور دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز دوبارہ فعال کردی گئی ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کے تمام بڑے نیٹ ورکس نے اپنی سروسز بحال کردی ہیں، جن میں انٹرنیٹ اور رابطے کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ملک گیر مواصلاتی بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ رابطے 14 فیصد تک محدود

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کا نظام معطل رہا، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی قسم کی سرکاری پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان کے مطابق تکنیکی ماہرین اس وقت فائبر آپٹک نیٹ ورک کی مرمت میں مصروف ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود فائبر آپٹک کیبلز کافی پرانی اور خستہ ہو چکی تھیں، جنہیں اب بحال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ کی اس بندش کے باعث افغانستان کے اندر اور بیرون دنیا سے رابطے شدید متاثر ہوئے۔ نہ صرف عام صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا بلکہ بینکنگ سسٹمز، آن لائن تعلیم اور دیگر اہم ڈیجیٹل خدمات بھی معطل ہو گئیں۔

مزید برآں کابل کا مرکزی ہوائی اڈہ بھی مکمل طور پر بند رہا، اور اطلاعات کے مطابق جمعرات سے قبل کسی قسم کی پروازیں بحال ہونے کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند

ادھر انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ کی دستیابی معمول کے مقابلے میں صرف 14 فیصد تک رہ گئی تھی، جو ایک سوچے سمجھے طریقے سے انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان طالبان افغانستان انٹرنیٹ سروسز ٹیلی کمیونیکیشن فائبر آپٹک کیبلز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان طالبان افغانستان انٹرنیٹ سروسز ٹیلی کمیونیکیشن فائبر آپٹک کیبلز وی نیوز افغانستان میں میں انٹرنیٹ

پڑھیں:

کامران کی بارہ دری کی بحالی اور تزئین و آرائش کے احکامات جاری

 دورِ نایاب :لاہور میں واقع کامران کی بارہ دری کی  بحالی وخوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ 

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کامران کی بارہ دری کا دورہ کیا،ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے بارہ دری کے بحالی و مرمت  کےبارے  میں پلان پر بریفنگ دی۔

 سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت  کے مطابق سائٹ پر ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس اور باغات بنائے جائیں، سیاحوں کو بارہ دری تک آسان رسائی کیلئے خصوصی ایکسس روڈ بھی تعمیر کیا جائے گا،سیاحوں کوکشتیوں کے ذریعے بارہ دری تک لے جانے کی سہولت بھی متعارف کرائی جائیگی،مغلیہ دور کی ثقافت کےتاریخی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے سائٹ میوزیم بھی تعمیر کیا جائیگا۔

پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ منصور احمد  کا  کہنا تھا کہ سالوں سے بحالی و مرمت کی منتظر تاریخی عمارت کو اس کی شان واپس دلائی جائے گی،تاریخی سائٹس اور عمارتوں کی بحالی و مرمت کی رفتار کو بڑھایا گیا ،ڈی جی پی ایچ اے لاہور منصور احمد کو پراجیکٹ کی فوری تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا گیا،تمام متعلقہ اداروں سے بھی فوری مشاورت کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے
  • آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے
  • آزاد کشمیر کی وادیوں میں زندگی کی بحالی، موبائل سروس بحال اور بازار کھل گئے
  • یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
  • افغان وزیر خارجہ پر سفری پابندی میں عارضی نرمی، بھارت کا ممکنہ دورہ اہم پیشرفت قرار
  • بون میں افغانستان قونصل خانے کے عملے نے استعفیٰ کیوں دیا؟
  • پاک افغان چیمبر اوریونان چیمبرکے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آؤٹ کے بعد موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال 
  • کامران کی بارہ دری کی بحالی اور تزئین و آرائش کے احکامات جاری
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان