جرمنی : مشکوک ڈرون کی پروازوں میں روس کے ملوث ہونے کو شبہہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-6
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے مشکوک ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہونے کا شبہہ ظاہرکردیا۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ جرمنی میں دیکھے گئے متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان مشکوک ڈرونز کی وجہ سے جرمنی کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوا، خاص طور پر میونخ ائرپورٹ پر 10 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے اور پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ دور کے مقابلے میں زیادہ تھی، ان میں کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین کا کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر رضامندی کا اظہار کردیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے کینیڈا سے نہ صرف باہمی تعلقات کے فروغ بلکہ مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کینیڈا کے ساتھ تعاون دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے دوطرفہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملاقات نے باہمی تعلقات کو کشیدگی کے بعد دوبارہ درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔