پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
علی رامے:وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں 2200 سے زائد ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے،فلڈ سروے میں 2 لاکھ سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئیں،اب تک ٹیموں نے 6 لاکھ ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی،سیلاب سے متاثرہ 56735 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا، مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع سے سروے کے مطابق 7293 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہو ئی ہیں،5789بڑے جانور ،1504 چھوٹے مویشیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں،بروقت سروے اور امداد کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔