چند گھنٹوں میں اسلام آباد کے معروف مراکز میں 2 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت کے مرکزی تجارتی علاقے بلیو ایریا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 1 فرد جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ٹاور کے سامنے، لوفولوجی بیکری کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص جس کا نام احسان الٰہی ہے اور وہ وزارت ہاؤسنگ کا ملازم تھا، موقع پر چل بسا جبکہ دوسر شخص شدید زخمی ہوا جسے بروقت اسپتال منتقل کر کے بچا لیا گیا۔
#Islamabad: On 7/10/25 around 11:25pm 1 killed infront of Loafology bakery in bluearea.
— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) October 7, 2025
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین انویسٹی گیشن یونٹ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔ فرانزک ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سے قبل گولڑہ کے علاقے میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، واقعہ ڈکیتی کی کوشش نہیں تھا بلکہ مقتول کو پرانی دشمنی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔
اسلام آباد میں جرائم کی خوفناک لہر ‼️
ایک ہی رات میں فائرنگ کے دو واقعات ????
گولڑہ موڑ پر اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا نوجوان ڈکیتی کے دوران قتل ????
بلیو ایریا میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ — ایک جاں بحق، ایک زخمی ????
وفاقی دارالحکومت خوف میں ڈوب گیا! ????️ #Islamabad… pic.twitter.com/FhRoaQrysa
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) October 8, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کو 2023 کے ایک قتل کیس میں عدالت سے بری کیا گیا تھا اور بظاہر اسی مقدمے کی رنجش پر اسے قتل کیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دونوں واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں قتل لوفولوجی بیکری نوجوان قتلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس اسلام ا باد میں قتل نوجوان قتل
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس پرحملہ، جوابی کارروائی میں بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک
اسلام آباد پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں چیکنگ کے دوران بین الصوبائی گینگ کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی جوابی فائرنگ سے بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا جب کہ دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کیا گیا تاہم اس دوران ایک ملزم دم توڑ گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان 35 سے زائد سنگین وارداتوں میں ٹیکسلا، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔