آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی نشرہ سندھو نے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستانی اسپنر نشرہ سندھو نے بدھ کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے آسٹریلیا کی ایلیس پیری، انا بیل سدرلینڈ اور تاہلیہ میک گرا کو پویلین بھیجا۔
کینگروز کے خلاف 3 وکٹیں لینے کے بعد نشرہ سندھو اب آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔
نشرہ سندھو نے ورلڈکپ کے 16 میچوں میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈکپ کے 18 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کی اسپنر نشرہ نے ندا ڈار کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئی ہیں۔دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے میں 108،108 وکٹیں حاصل کیں۔
نشرہ نے یہ سنگ میل 78 میچوں میں حاصل کیا جبکہ ندا ڈار نے 112 میچوں میں 108 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے لیے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ثنا میر کے نام ہیں، جنہوں نے 120 میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 222 رنز کا ہدف دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی ویمنز وکٹیں حاصل کیں نشرہ سندھو نے وکٹیں حاصل کی سب سے زیادہ پاکستان کی میچوں میں
پڑھیں:
ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
دبئی:آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل جاری ہونے والی ٹی 20 ویمنز انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلش اسپنر لنزے اسمتھ دنیا کی نئی نمبرون بولر بن گئیں۔
انہوں نے پاکستان کی سعدیہ اقبال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، 31 سالہ لنزے اسمتھ نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پائی۔
اسمتھ نے 2018 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم تقریباً 5 سال ملکی ٹیم سے دور رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں انگلینڈ کی مستقل ٹی 20 رکن بنیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے اور بھارت کے خلاف برسٹل میں منعقدہ دوسرے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ نے انھیں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر فائز کر دیا۔