پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے، رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو۔ پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا جذبہ ہو تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ بنی تو کھلے عام قتل اور ڈاکے پڑ رہے تھے، پنجاب میں مخالفین کو تنقید کے لیے کچھ نہیں ملتا تو ش سے ن نکالتے ہیں، یہ سب کرنے والے بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن، م، ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، ن لیگ کو توڑنے والے بڑے آئے اور بڑی کوششیں کیں، 40 سال سے ایسی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن سب کو دھول چاٹنا پڑی اور اب بھی ایسے لوگ انجام کو پہنچیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کا پیسا عوام پر خرچ ہوتاہے، دوسرے صوبوں والے کہتے ہیں کہ کاش ان کاصوبہ بھی ایسا ہوتا ، پنجاب میں عوام کے پاس باقی صوبوں سے زیادہ سہولیات ہیں، کیا کوئی سوچ سکتا تھاکہ چھوٹے شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی صفائی بھی کررہی ہوں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں اُن کے دماغوں کی صفائی بھی کررہی ہوں۔
ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سال پہلے جب لندن اور امریکا جاتی تھی تو وہاں کی صفائی دیکھ کر دل میں خواہش ہوتی تھی کہ پنجاب اور پاکستان میں بھی ایسے ہی صفائی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ملازمین نے میرے اس خواب کو سچ کر دکھایا اور اس پر میں جتنی خوش ہوں بتا نہیں سکتی، یہ صفائی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی صفائی کا نظام بھی ختم ہوگیا، گوگی پنکی کے چار سالہ دور میں تباہی آئی، ہر محلے، شاہراہ، گاؤں، سڑک میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے تھے جبکہ لاہور کی مین شاہراہوں پر انبار تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالنے کے بعد خدمت کا سلسلہ جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا اور آج صفائی سمیت ہر شعبے کی کارکردگی بہت بہتر ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کریں گی تو اور کون کرے گا؟ میں ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر رہی ہوں جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں۔
اُن کا مزید کہان تھا کہ جن کے صوبوں میں ترقی نہیں ہو رہی وہ اپنی حکومتوں سے سوال کریں جیسا پنجاب صاف ہے ایسا سندھ، کے پی اور بلوچستان بھی صاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کے ہر صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات ملتی دیکھنا چاہتی ہے۔