نواب شاہ: سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ میں سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سات روز قبل ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کو دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بچی کا رشتے دار نکلا ہے۔
پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔