مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ کنونشن سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سیلاب میں کچے کے علاقے ڈوبے، باقی سب محفوظ رہے، پنجاب میں سیلاب پر بلاول نے زرعی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی تھی، تجویز پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت عمل کر رہی ہیں، بلاول کی تجویز پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے 25ویں سالانہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سندھ کے ماتھے کا جھومر ہے، اس تقریب کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، آج ملک کی بہترین ذہانت یہاں موجود ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں معاشی، ماحولیاتی اور انفرااسٹرکچر جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں سیاسی مفادات سے بڑھ کر کامیابی اور اور بلندی کی جانب بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب اور پائیدار ترقی کے لیے انسانی سرمائے کو بہتر انداز میں استعمال میں لانا ہوگا، سسٹم کی کارکردگی میں مزید بہتری اور تیزی لانی ہوگی، انفرااسٹرکچرکی بحالی کے کلیدی شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، مضبوط معیشت کے لیے بہترین انفرااسٹرکچر اور ہنر مند افراد درکار ہوتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم میں وسعت لارہے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ نیٹ کو بڑھایا جاسکے، ساتھ کراچی کے پانی کی اہم ضرورت کو پورا کرنے جارہے ہیں، کےفور واٹر سپلائی اسکیم کو بروقت تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ ہم نے صحت کے شعبے میں کثیر سرمایہ کاری کی ہے، سندھ کی بہتری اور پائیداری کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔ ادارے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میپ کے بہترین تربیتی عمل سے صوبے کو بےانتہا فائدہ پہنچ سکتا ہے، جدید دنیا جس کاروباری امور کا تقاضا کرتی ہے، میپ اُس پر پورا اترتی ہے، ایسے کنونشن نیٹ ورکنگ، آئیڈیا جنریشن اور پالیسی سے متعلق اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بعد ازاں سیاسی صورتحال کے حوالے سے مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر سے وفاقی وزراء ملتے ہیں تو اس میں تعجب کی کیا بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیلاب آیا ہے ہم ذمے دار نہیں، صرف سیلاب پر بات ہونی چاہیئے تھی، جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونا چاہیئے تھی۔ سندھ میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سیلاب میں کچے کے علاقے ڈوبے، باقی سب محفوظ رہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب پر بلاول نے زرعی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی تھی، تجویز پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت عمل کر رہی ہیں، بلاول کی تجویز پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے نے بتایا کہ میں سیلاب نے کہا کہ تجویز پر کی تجویز انہوں نے رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری؛ سنی اتحاد کونسل اورپی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان آزاد قرار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان کو آزاد قراردیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی،آئینی بنچ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان آزاد تصور ہوں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
  • سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے. وزیراعلی سندھ
  • سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری؛ سنی اتحاد کونسل اورپی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان آزاد قرار
  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ محکمہ توانائی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • تھر کول کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، مراد علی شاہ
  • الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار
  • پی آئی ایم ای سی 2025، پاکستان کی نیلی معیشت کے فروغ کا اہم موقع، مراد علی شاہ
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں