بس بہت ہوچکا، دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے روز ہورہے ہیں، آج صبح دوبارہ ایک اور شہید کے جنازے میں شرکت کی، دہشگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو سب کی محنت رائیگاں چلی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ اورکزئی میں 19 فتنہ الخوارج کے 19 لوگوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ شہید کے جنازے میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب کا جنازہ پڑھا، اورکزئی میں کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ، میجر سبطین حیدر فتنہ الخوارج سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ہے، آگ اورپانی کا کھیل اب نہیں چل سکتا، ملک میں فتنہ پھلانے کی ہرگز اجازات نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے دو ٹوک کہا کہ بس بہت ہوگیا ہمیں دہشت گردی کا سرکچلانا پڑے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔