ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید  کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ "فتنۃ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کا خون انتشار پھیلانے والے ہر ایجنٹ کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

بیان کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خصوصا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس دوران دفاعی اشتراک، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی بنیاد ہیں۔معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تعیناتیوں اور بورڈز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تعیناتیوں اور بورڈز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر... وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 20ویں کنوکیشن میں 2,860 طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ فلسطینی طلبہ بھی موجود TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا
  • پشاور: خودکش حملے میں شہید ایف سی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ضرورت ہیں، فرح عظیم شاہ