کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کی ایماءپر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر سندھ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پولیس کو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈی سی ایسٹ، ریلوے حکام اور ایس ایس پی ایسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیر کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ٹی ایم سی گلشن کے وکیل سلمان صابر نے بھی وکالت نامے جمع کروا دیے ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فریقین کے وکالت نامے آگئے اور آئندہ تاریخ پر سب کو سن لیں گے۔ عدالت نے فوزیہ نسرین کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔فوزیہ نسرین نے ماتحت عدالت میں 22-اے اور 22-بی کی درخواست دائر کی تھی جو مسترد ہوگئی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ان کی اہلیہ گورنر سندھ کی درخواست کے خلاف

پڑھیں:

توہینِ عدالت کی درخواست پر چیئرمین اوگرا کو نوٹس جاری، جواب طلب

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آئل کمپنیوں کی رجسٹرڈ اور قانونی ایسوسی ایشن ہے، تاہم مارکیٹ میں آئل ایڈوائزری کونسل کے نام سے ایک اور غیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کام کر رہی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عدالت نے اس سے قبل چیئرمین اوگرا کو ہدایت کی تھی کہ وہ آئل ایڈوائزری کونسل کی قانونی حیثیت واضح کریں، تاہم عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین اوگرا نے اس ایسوسی ایشن کے بارے میں کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین اوگرا نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی، اس لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کر لیا اور چیئرمین اوگرا سے آئل ایڈوائزری کونسل کی قانونی حیثیت سے متعلق وضاحت طلب کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • درخواست اندراج مقدمات پر سماعت اختتام پذیر، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
  • کراچی؛ گورنر سندھ اور انکی اہلیہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
  • مقابلے کے امتحان میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپی پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
  • توہینِ عدالت کی درخواست پر چیئرمین اوگرا کو نوٹس جاری، جواب طلب
  • سندھ ہائیکورٹ: طلبا کا داخلہ منسوخ کرنے پر داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی درخواست
  • جونیئرٹیچر کا بطور ہیڈماسٹر تقرر‘توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
  •  بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت طلب
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹس ہٹانے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب