ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے مصنف لازلو کرسز ناہور کائی کے نام
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
عالمی ادب کے سب سے بڑے اعزاز نوبیل انعام برائے ادب 2025 کا قرعہ فال ہنگری کے معروف مصنف لازلو کرسز ناہور کائی کے نام رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈش اکیڈمی نے کہا کہ لازلو کو یہ انعام "ان کی طاقتور ادبی آواز اور آرٹ کے ذریعے انسانی تجربات کو بیان کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت" کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لازلو کرسز ناہور کائی ان مصنفین میں شامل ہیں جو شدید ترین حالات میں بھی فنِ تحریر کے ذریعے انسان، تاریخ اور تقدیر کے تعلق کو بے مثال انداز میں پیش کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی تحریریں وسطی یورپ کی تہذیبی وراثت اور مشرق اور مغرب کے فکری تعامل کی آئینہ دار ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ ہنگری کے کسی ادیب نے ادب کا نوبیل انعام جیتا ہو۔ اس سے قبل 2002 میں ہنگری کے مصنف امری کیرٹیس (Imre Kertész) نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
وہ جنوبی مشرقی ہنگری کے قصبے گیولا (Gyula) میں پیدا ہوئے اور پہلے ناول کے 1985 میں شائع ہونے کے بعد ہی انھیں عالمی شہرت ملی۔
ان کے پہلے ہی ناول “Satantango” نے ہنگری سمیت یورپ بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا اور پھر اس ناول پر ایک فلم بھی بنائی گئی جو 7 گھنٹوں پر محیط تھی۔
لازلو کی ابتدائی تحریریں ہنگری اور وسطی یورپ کے دیہاتی و قصباتی ماحول سے متعلق تھیں تاہم بعد میں انھوں نے اپنی تحریروں میں چین، جاپان اور مشرق بعید جیسے ثقافتی خطوں کی بھی عکاسی کی۔
ان کے فکری اسلوب پر مشرقی فلسفے کے گہرے اثرات دیکھے گئے ہیں۔ لازلو کے کئی ناولوں کو فلمی اسکرپٹ میں ڈھالا گیا، جن میں "Satantango" سب سے نمایاں ہے۔
ان کی تصانیف کو "میٹافکشن" اور "فلسفیانہ بیانیے" کا سنگم قرار دیا جاتا ہے۔
عالمی ناقدین کے مطابق، لازلو کا نام پہلے سے ہی ادب کے نوبیل انعام کے مضبوط ترین امیدواروں میں شمار ہو رہا تھا۔
انھیں "خاموش مگر طاقتور آواز" اور "ادبی گوشہ نشین فلسفی" کہا جاتا ہے۔
انعام کی باضابطہ تقریب دسمبر میں اسٹاک ہوم، سویڈن میں منعقد ہوگی، جہاں انہیں طلائی تمغہ، سرٹیفکیٹ اور 10 ملین سویڈش کرونا پر مشتمل انعامی رقم دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوبیل انعام ہنگری کے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔