Jasarat News:
2025-10-10@04:51:11 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہم نے انسان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیک بر تاؤ کرے اْس کی ماں نے مشقت اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور مشقت اٹھا کر ہی اس کو جنا، اور اس کے حمل اور دودھ چھڑانے میں تیس مہینے لگ گئے یہاں تک کہ جب وہ اپنی پوری طاقت کو پہنچا اور چالیس سال کا ہو گیا تو اس نے کہا ’’اے میرے رب، مجھے توفیق دے کہ میں تیری اْن نعمتوں کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائیں، اور ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو، اور میری اولاد کو بھی نیک بنا کر مجھے سْکھ دے، میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور تابع فرمان (مسلم) بندوں میں سے ہوں‘‘۔ (سورۃ الاحقاف:15)

 

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چار عادتیں جس کسی میں ہوں تو وہ خالص منافق ہے اور جس کسی میں ان چاروں میں سے ایک عادت ہو تو وہ (بھی) نفاق ہی ہے، جب تک اسے نہ چھوڑ دے۔ (وہ یہ ہیں) جب اسے امین بنایا جائے تو (امانت میں) خیانت کرے اور بات کرتے وقت جھوٹ بولے اور جب (کسی سے) عہد کرے تو اسے پورا نہ کرے اور جب (کسی سے) لڑے تو گالیوں پر اتر آئے۔

(صحیح بخاری)

قرآن و حدیث.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی تصدیق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا سنا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا دھماکے تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابھی کسی نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطرےکی بات نہیں واقعےکی تحقیقات کررہےہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل شہر میں دو دھماکے سنے گئے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • افغان دارالحکومت کابل میں 2 دھماکے
  • پیغمبر انقلاب ﷺ ; پس ماندہ طبقات کے حقوق کے محافظ
  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی تصدیق
  • بھارت سے رہائی پا نے والے 52 ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
  • سیرت النبیؐ اخلاق، حکمت، صبر اور شفقت کا عملی نمونہ ہے، ارم بھٹو
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • بھتا خور وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ کی سفارش
  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کاحلیم عادل شیخ سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
  • فیلڈ مارشل ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہائوس نہیں، رانا ثنا اللہ