اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تعلقات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی اعلیٰ سطح تبادلوں پر بات چیت ہوئی، مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ناظم الامور نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم کابلاول زرداری کو ٹیلیفون، سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلا م آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفو ن کیا، دونوں رہنماﺅں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماﺅں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پراتفاق ہوگیا تھا۔