data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، شرجیل میمن

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی سنجیدہ اور فعال پالیسی کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا گیا ہے، صوبائی حکومت اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا سکے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا اور مشکلات کے باوجود کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • نارووال،ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا سائلین کے مسائل سن رہے ہیں
  • گولارچی ،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ بدین عبدالوہاب میمن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گولارچی کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی
  • معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا میمن دیھ تھانو میں ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ
  • برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ
  • برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان
  • کراچی کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کے خلاف سخی حسن پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں
  • کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں: شرجیل میمن
  • کراچی میں 31 ارب روپے کی 756 ترقیاتی اسکیمیں تیزی سے جاری ہیں، شرجیل میمن
  • کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، شرجیل میمن
  • سندھ حکومت کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، شرجیل میمن