اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔
مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دل کے مسائل کا سامنا، تحقیق
امریکی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دورانِ حمل یا اس کے بعد دل سے متعلق پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، چاہے انہیں پہلے دل کی کوئی بیماری نہ رہی ہو۔
مطالعہ میں 2001 سے 2019 کے درمیان نیو انگلینڈ میں 56 ہزار سے زائد حملوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس میں دل کے دورے، فالج، دل کی ناکامی، خون کے لوتھڑے، بلڈ پریشر اور دل سے متعلق اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا
تحقیق کے مطابق موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابطیس کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسائل طرزِ زندگی میں بہتری اور بروقت علاج سے روکے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر اسٹیس روزن نے مشورہ دیا کہ خواتین حمل سے پہلے ہی طبی مشورہ لیں، دورانِ حمل اپنی صحت پر نظر رکھیں اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی دل کی صحت کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ مرحلہ بھی خطرے سے خالی نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ماہرین حاملہ خاتون دل نئی تحقیق