نابینا خاتون کیساتھ مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی، بھیک منگوائی گئی، ملزم تاحال آزاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پنجاب میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں نابینا خاتون کے ساتھ مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کیے جانے کے ساتھ ساتھ اس سے بھیک بھی منگوائی گئی جب کہ ملزم تاحال آزاد ہے۔
خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے اس کی مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم اسے بہلا پھسلا کر لاہور لے گیا، جہاں نہ صرف جنسی زیادتی کرتا رہا بلکہ زبردستی بھیک منگواتا اور اس کی کمائی بھی ہڑپ کرتا رہا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزم نے نکاح کا جھانسہ دے کر اس سے سابق شوہر سے طلاق بھی دلوائی، بعدازاں طلائی زیورات اور نقدی چھین لی۔ مسلسل ظلم و جبر کے بعد نابینا خاتون کسی طرح ملزم کے چنگل سے فرار ہو کر دوبارہ اپنے علاقے بی پلاٹ پہنچ گئی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کارروائی شروع کرنے پر ملزم نے اسے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ خاتون نے انصاف کے لیے میڈیا سے رابطہ کیا، جس کی نشاندہی پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور مقدمہ درج کرلیا۔
نابینا خاتون نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نابینا خاتون جنسی زیادتی خاتون نے
پڑھیں:
بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
راولپنڈی:بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ امرال کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی، جس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
مقابلے میں ہلاک ملزم معصوم بچی کے اغوا کے مقدمے میں رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ ملزم راولپنڈی اور لاہور میں بچوں و بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا، جس کے خلاف بچوں سے زیادتی کے درجنوں غیر رپورٹ شدہ واقعات کی بھی اطلاعات تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران ایک گولی محمد اویس سب انسپکٹر کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے جب کہ جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
مقابلے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔