data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سینیئر، جونیئر اور انڈر-18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور ملازمین کے تمام واجبات اور ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی مکمل کر دی ہے۔

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے بتایا کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ ہونے والی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایڈوانس الاؤنس بھی ادا کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا گیا ہے اور اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ البتہ جن کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس حبیب بینک (ایچ بی ایل) میں نہیں ہیں، ان کی رقم کی منتقلی میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ نیشنز کپ کے دوران کپتان سمیت چند کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد پی ایچ ایف نے فوری اقدامات کرتے ہوئے تمام واجبات ادا کر دیے۔

صدر طارق بگٹی نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اب آنے والے مقابلوں میں بھرپور توجہ اور جذبے کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم کا ایس ای سی پی کے چیئرمین،کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف  نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں و الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

متعلقہ مضامین

  • جونیئر ہاکی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی
  • جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، کھلاڑیوں سے ملاقات
  • وزیراعظم کا ایس ای سی پی کے چیئرمین،کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس
  • پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کی مد میں تمام واجبات ادا کردیے
  • اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پرمکمل اور بروقت عمل درآمد کا پابندبنایاجائے،حماس
  • چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب
  • میرپور خاص :نائٹ اسپورٹس فیسٹیول
  • اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا