وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فیڈرل کانسٹیبلری کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فیڈرل کانسٹیبلری امن و امان یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود قدیم اسلحے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیڈرل کانسٹیبلری محسن نقوی نے

پڑھیں:

وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انجینئر امیر مقام نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتِ یابی عطا کرے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات؛ سکیورٹی تعاون، تربیتی پروگرام پر اتفاق
  • وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ‘ 3 دہشت گرد ہلاک‘ 3 اہلکار شہید
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • قطری وزیرداخلہ خلیفہ بن حمد سےنتیجہ خیز ملاقات ہوئی،وزیرداخلہ
  • وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید
  • وزیرِ داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
  • پل کو اڑانے کا دہشتگرد منصوبہ ناکام بناکر پولیس نے بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا؛ وزیرداخلہ