وفاقی وزیر داخلہ کا پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پشاور:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فیڈرل کانسٹیبلری کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فیڈرل کانسٹیبلری امن و امان یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود قدیم اسلحے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیڈرل کانسٹیبلری نقوی نے
پڑھیں:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔
یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ