سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گرمجوشی سے استقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر خود جاکر معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعاد آل سعود نے کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لئے دلی عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم، ایئرپورٹ جاکر سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کےوفد کی ملاقات
وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے سعودی سفیر کیطرف سے سیلاب متاثرین کیلئےگھریلو سامان فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ pic.
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) October 10, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اخوت، ایمان اور محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد کا وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی سفیر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے گھریلو سامان کی فراہمی پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
ملاقات میں توانائی، ہاؤسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب سعودی پاک بزنس کونسل لاہور وزیراعلیٰ مریم نواز وفدذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی پاک بزنس کونسل لاہور وزیراعلی مریم نواز وفد سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے مریم نواز شریف وفد کی
پڑھیں:
پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا، مریم نواز کا ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا اعلان کردیا۔
لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہون نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا اور ہر شہری کی جائیداد محفوظ بنائی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بے سہارا بیواؤں کی ملکیتی زمینوں پر قبضے سے متعلق کیسز کو فوری طور پر نمٹا کر متاثرہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران صوبے بھر سے ناجائز قبضوں کے خلاف 2919 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
موصولہ درخواستوں میں سے 499 کیسز ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں نے حل کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر گجرات، لیہ، حافظ آباد سمیت بعض اضلاع میں قبضہ کیسز کے فیصلوں میں تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی
مریم نواز نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ قبضہ مخالف کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ روزانہ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس پورے عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گی۔
وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں آرڈیننس کے مکمل نفاذ کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کو مؤثر اور تیز رفتار بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز
صوبے کی ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قبضہ شکایات کی درخواستیں فوری وصول کریں، جبکہ حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ناجائز قبضہ کیسز کے فوری حل سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا، اور حکومت اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرڈیننس پنجاب جائیداد حافظ آباد گجرات لیہ مانیٹرنگ مریم نواز شریف وزیر اعلی