مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں دوسرے روز بھی بند معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے جبکہ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تا حال سیل ہیں۔
وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد اور ایران روڈ بھی سیل ہیں۔ راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ائیرپورٹ سے آنے والے راستے بھی مکمل بند ہیں۔
مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم
راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ائیرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا جس کے باعث پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔
جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے جبکہ راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل ہے اور فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھارتی نفری تعینات ہے، فیض آباد میں تمام ہوٹلز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ، فائرنگ کی آوازیں، ہلاکتوں کا خدشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دوسرے روز بھی اسلام آباد
پڑھیں:
پنڈی گھیب، نیزہ بازی مقابلے، حسن رضا چیمہ نے ٹرافی جیت لی
اسلام آباد( اصغر چوہدری) پنڈی گھیب میں جشن نیزہ بازی مقابلے میں الخیام ٹینٹ پینگنگ کلب آف پاکستان کے گھڑ سوار حسن رضا چیمہ کو پنڈی گھیب کے منعقدہ جشن نیزہ بازی میں بہترین کارکردگی پر ٹرافی اور احمد نواز کلو کو سوینئر سے نوازا گیا۔ جشن نیزہ بازہ معروف شخصیت ذولفقار بھٹو کے بیٹے اور ملک منیر باز کے بھتیجے عتیق الرحمن کی شادی کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔جس میں 60 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔سیکشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن الاعوان کلب اٹک۔ دوسری پوزیشن پنڈی غازی۔جبکہ تیسری پوزیشن اخلاص غازی کلب نے حاصل کی ۔جبکہ الخیام کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جشن نیزہ بازی میلہ میں اہم سیاسی سماجی شخصیات ۔تاجر برادری اور نیزہ بازی کے شوقین نے بھر پور شرکت کی۔الخیام کلب کی جانب سے دو ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا اور حسب روایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔الخیام کی جانب سے معروف گھڑ سوار کپتان ملک ابتسام ،احمد نواز کلو،حسن رضا چیمہ نعمان علی،نعمان خالد،ہمایوں گوندل، سلمان خان محمد شفیق نے حصہ لیا،نیزہ بازی مقابلے کے آرگنائزر ملک منیر باز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیزہ بازی ہمارا روایتی کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر بھی اقدامات ہونے چاہئے ۔انہوں نے نیزہ بازی مقابلوں میں شرکت کرنیوالے تمام کلبوں کی ٹیموں اور ان کے مالکان سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔