کراچی: ملیر ندی میں سونے کے ذرات کی موجودگی کی افواہ، بڑی تعداد میں لوگ تلاش کے لیے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
کراچی کی ملیر ندی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب عوام کی بڑی تعداد کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئی جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔
کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کے ذرات بڑی تعداد
پڑھیں:
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل, سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے.دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ’ایم ایس سی مِکول‘ کراچی کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔400 میٹر طویل اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش رکھنے والا یہ جہاز اب تک پاکستان میں آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے۔ ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے اس جہاز کو کامیابی سے برتھ اور ہینڈل کر کے اپنی تکنیکی صلاحیت کا ثبوت دیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی شپنگ منزل بن رہا ہے اور میری ٹائم سیکٹر مستقبل میں ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔