2025-11-27@22:03:40 GMT
تلاش کی گنتی: 17755
«سونے کے ذرات»:
صوبہ پنجاب میں ٹریفک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے صوبائی موٹروہیکل آرڈیننس1965 میں اہم ترامیم متعارف کرادی گئیں، گورنر پنجاب نے صوبائی موٹر وہیکلز (چوتھی ترمیم) آرڈیننس2025جاری کردیا جو فوری نافذ ہوگا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جرمانوں میں اضافے کا مقصد شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پابند بنانا ہوگا اور سڑکوں میں حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے۔ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان اور بھاری جرمانوں کی بدولت شہر میں ٹریفک کے جان لیوا حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ پا کستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق پچاس ہزار افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہر برس موت...
سٹی 42: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے سلطان احمد چوہدری کو نیا آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے. پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر سلطان احمد چوہدری پنجاب حکومت میں تعینات تھے، موجودہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر رواں ماہ 30 نومبر کو ریٹائر ہوں گے، بی اے ناصر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سلطان احمد چوہدری یکم دسمبر سے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھالیں گے، کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ علاوہ ازیں وزیراعظم نے وقاص انور کو...
سینئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیر عباس مصطفوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یہ اراکینِ اسمبلی گلگت بلتستان کی تاریخ کا رخ موڑنے والے ثابت ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکینِ اسمبلی کی اعلیٰ کارکردگی اور ترقیاتی خدمات کے اعتراف میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی کابینہ اور ضلعی مسئولین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق اپوزیشن لیڈر میثم کاظم، سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، سابق مشیرِ وزیرِ اعلیٰ الیاس صدیقی اور سابق رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی شاندار کارکردگی، قومی و ملی خدمات اور ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں...
سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے افغانستان اور انڈیا سے پھیلائی گئی افواہ کو سچ مان کر آج یہ مؤقف اختیار کر لیا کہ وہ بانی کی صحت کےمتعلق پریشان ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ملاقات کے مطالبے کئے لیکن آج ان سے ملاقات کرنے کے لئے صرف خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کی چیک پسٹ تک گئے۔ ان کی بھی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا، پی ٹی آئی کے بانی جس پوزیشن میں بھی ہیں ہمیں تم لوگوں کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ بانی کی صحت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر پراپیگنڈہ نہ کیا جائے ۔ کاغان کے...
کراچی: شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی موٹرسائیکل سوار خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی۔ کلری تھانے کے ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جنہیں ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار...
بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق تین الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی عدالت نے فیصلہ دیا کہ شیخ حسینہ نے ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں اپنے اور اہل خانہ کے لیے سرکاری پلاٹس حاصل کیے۔ زمین ہتھیانے کے ان مقدمات کو انسداد بدعنوانی کمیشن نے پورباچل نیو ٹاؤن منصوبے میں قیمتی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں دائر کیا تھا۔ عدالت کے جج عبداللہ المأمون نے فیصلے میں کہا کہ شیخ حسینہ نے ریاستی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور سرکاری اراضی کو ذاتی ملکیت سمجھ کر اپنے اور قریبی رشتہ داروں کے فائدے کے لیے سرکاری عمل میں ردوبدل...
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں کے اجراء کے حوالے سے ان کے پاس گزشتہ تین سال میں اتنا رش نہیں دیکھا گیا، جس کا ان دنوں یو اے ای کراچی قونصلیٹ کو سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کی تمام تحریکیں اور دعوے ناکام ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس ہیں، طلال چوہدری نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو کوئی سیاسی شو کرنے میں ناکام رہی، کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ بدلے گا تو نیا وزیراعلیٰ ایسی تحریک چلائے گا کہ بانی پی ٹی آئی فوری رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مشترکہ اپوزیشن بنائی، جوائنٹ اپوزیشن بھی...
بی بی سی میں سمیع شاہ کے 2024 میں چیئرمین بننے کے بعد کچھ داخلی حلقوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مبینہ بھارتی روابط اور ایڈیٹوریل فیصلوں پر اثراندازی کے شبہات نے ادارے کے اندر تجزیہ اور تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے۔ پینوراما پروگرام پر تنازع بی بی سی کے پروگرام پینوراما میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے جاری ویڈیو کلپ نے داخلی تنازعات کو بڑھا دیا۔ بعض عملے کے ارکان نے ایڈیٹنگ پر سوال اٹھائے کہ آیا کلپ میں مناسب تناظر پیش کیا گیا یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے بی بی سی نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا : بنگلا دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف کرپشن کے تین نئے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈھاکا کی خصوصی عدالت نے انہیں مجموعی طور پر 21 برس قید کی سزا کا حکم دے دیا, حسینہ واجد اور ان کے خاندان نے سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے وہ زمینیں حاصل کیں جن کی وہ قانونی طور پر اہل نہیں تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکا اسپیشل کورٹ کے جج محمد عبداللہ المامون نے ہر مقدمے میں سات سال کی سزا سناتے ہوئے قرار دیا کہ یہ سزائیں متواتر طور پر پوری کی جائیں گی، جس کے بعد مجموعی سزا 21 برس بنتی ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کے دوران شیخ حسینہ عدالت...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تعیناتی سے متعلق ہماری مشاورت ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہیں اور پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہی کے ذمے دار بانیٔ پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018ء میں انہیں اقتدار میں لائے۔ بانیٔ کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی، بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہو رہی، اس ساری تباہی...
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی خاص مقصد کے لیے کیا جاتا ہے جب کہ غیر متعلقہ اجتماعات اداروں کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، اس لیے ان کی روک تھام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کا احتساب شروع کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے فیصلے پر عملدرآمد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 231 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔ایف بی آر نے شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف اسٹیٹس آفس...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں میثاق جمہوریت کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی گئی،ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کو شکست فاش ہوئی۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، میڈیا پر فارم 47کا شور مچایا جاتا ہے، دھاندلی کا شور کرنے والوں سے سوال ہے انہوں نے کیا قانونی کارروائی کی؟ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہری پور سے بابر نواز خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ضمنی انتخابات...
سعودی ولی عہد کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ ناراض، اسرائیلی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ابراہیمی معاہدوں سے متعلق مذاکرات پر ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واشنگٹن کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی خواہش کے برعکس اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر فوری آمادگی ظاہر نہ کی۔جس کے باعث ابراہیمی معاہدے کے لیے نہایت پرامید امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید مایوس اور سخت ناراض ہوگئے ہیں۔دونوں رہنماں کے درمیان...
سندھ اسمبلی نے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ اور خیالی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: دادو اور جامشورو میں بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلیاں صوبائی اسمبلی نے کہا کہ یہ تاریخ کو مسخ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا اور کل کو سندھ دوبارہ بھارت میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس بیان پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خطرناک نظریاتی موقف اور ہندوستانی ہندو قوم پرستی کے پھیلاؤ کی علامت...
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہر صورت ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے 4 نومبر کو آخری ملاقات ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نہ وکلا کی ملاقات ہو رہی ہے، نہ فیملی کے افراد کی اور نہ ہی لیڈر شپ کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہری پور کا الیکشن جیت چکے ہیں، 27 ہزار ووٹو ں سے جیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، جب یو اے ای کے نئے تعینات ہونے والے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ویزا سہولیات اور ثقافتی روابط کے فروغ سمیت کئی اہم نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں سفیر نے پاکستان کے ہنرمند اور پیشہ ور افراد کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی پروفیشنلز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے...
اسپیکر ایاز صادق نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے کل اراکین 342 نہیں 336 ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے مختلف نکات پر اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو ایوان سے باہر کی تھی، اس کا ایوان کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ اسپیکر نے عمر ایوب کی نشست سے متعلق گفتگو پر کہا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور...
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ کے تحت دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سندھ میں صحت کے نظام کی پائیداری اور بہتری کے لیے پالیسی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔کانفرنس کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹین ایبلٹی روڈ میپ (2025-2030) کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا تھا، اس کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر ایس. ایم. طارق رفیع، چیئرمین سندھ ایچ ای سی، سیکریٹری معین صدیقی، چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر سروش ایچ لودھی اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نعمان احسن نے کی۔ اس موقع پر سینئر حکومتی نمائندگان، صحت کے اداروں کے رہنما اور علمی ماہرین شریک ہوئے تاکہ صوبے کے صحت کے نظام میں طویل المدتی اصلاحات پر غور و خوض کیا...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایف بی...
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ یہی ہاؤس تھا اور اسی ہاؤس کے اندر اسپیکر کی کرسی پر اسد قیصر براجماں تھے، اس وقت اپوزیشن کی آدھی فرنٹ لائن جیلوں میں تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی چیرہ دستیاں جاری تھی، ان کی فسطائیت عروج پر تھی، اس کے باوجود ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے، اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تھا وہ میثاق معیشت کرنے پر تیار ہیں، آؤ ہم سے بات کرو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ لوگ ہمیں برا بھلا کہتے تھے، ہم تو اس ملک کی بات کر رہے تھے، اب بھی...
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پور ی ہو گئی، ایف بی آر نے نے گریڈ 17اور اس سے اوپر ک افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نو ٹی فیکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ایف بی آر...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب ال زعابی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار اور سیاسی، اقتصادی، سماجی و پارلیمانی تعاون کی دہائیوں پر مبنی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔ نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔ جج نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں، ان کے خلاف 3 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
—فیس بک ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے: سہیل آفریدی سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اوران کی صحت سےمتعلق...
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے...
وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس نے شروع کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ گھات لگا کر کیا گیا اور یہ واقعہ تھینکس گیونگ سے ایک روز قبل پیش آیا۔ حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی حملے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں نیشنل گارڈ اہلکار اس مشن کا حصہ تھے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دونوں اہلکاروں کو تشویشناک حالت...
وائٹ ہاؤس کے قریب 3 نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار افغان شہری رحمان اللہ لکانوال کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ لکانوال افغانستان میں امریکی حکومت کے مختلف اداروں، خصوصاً سی آئی اے، کے ساتھ بطور ’پارٹنر فورس‘ کام کر چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالا رحمان اللہ لکنوال کون ہے؟ فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لکانوال ستمبر 2021 میں ’آپریشن الائز ویلکم‘ کے تحت امریکا پہنچا، جو افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر منتقلی کا پروگرام تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی کہ لکانوال نے قندھار میں امریکی خفیہ اداروں کے ساتھ...
پاکستان کے سابق وزیراعظم، بانی پی ٹی آئی اور کرکٹر عمران خان کے انتقال کے حوالے سے حالیہ رپورٹس نے ایک بار پھر ان کی نجی زندگی کے پرانے واقعات کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ انہی میں سے ایک ان کا بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1985 کے ایک اسٹار میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا کو اُس دور میں مختلف سماجی تقریبات، ساحلِ سمندر اور نجی محفلوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان قربت اس حد تک تھی کہ متعدد لوگوں کو یہ گمان تھا کہ دونوں ’گہری محبت‘ میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان، اداکارہ ریکھا اور...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ایک بڑی کارروائی کا منصوبہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کا وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ فورسز نے فوری طور پر ڈی مائننگ آپریشن شروع کیا جس کے دوران متعدد علاقے عوام کے لیے محفوظ بنا دیے گئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روکنے کی ایک سنگین سازش سامنے آئی ہے۔ خوارج عناصر نے 114 مربع کلومیٹر رقبے میں بارودی مواد اور سرنگوں کا بڑا نیٹ ورک بچھا رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ڈی مائننگ آپریشن کا آغاز کیا .جس کے دوران اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر...
تصویر:سوشل میڈیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان ، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق بحرین نے فن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان...
وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی...
وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے خود انتخابات کرانے کا دعویٰ واضح طور پر رد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب الیکشن کا پورا عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نگرانی میں ہوگا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایات پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کے انتخابات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات ایک آزاد الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کروائے جائیں گے، جس میں تین ارکان شامل ہوں گے—چیئرمین اور ایک ممبر پی ایس بی نامزد کرے گا جبکہ ایک رکن پی ایچ ایف تجویز کرے گا۔ مزید شفافیت کے لیے ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مثر تشہیر کی ہدایات کردی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے...
شدید دھند اور گہری اسموگ کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ضلع بھر کے اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ’بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے‘۔گزشتہ روز دھند کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا۔ چارسدہ میں ایک روز قبل اسکول وین...
ہم نے ڈکٹیٹرشپ کے دوران آنکھ کھولی، اب تو ججز بھی نہیں رہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات میں بی پی ایس اساتذہ کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکریٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو آئندہ سماعت پر اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے 15 روز میں پروموشن پالیسی کا اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کریں۔اساتذہ سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ ہم لوگ 80 کی دہائی کی نسل سے ہیں...
ڈاکٹر فائی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی بھارت، پاکستان اور عالمی برادری کو بتا چکے ہیں کہ ان کی خواہشات کے خلاف مسلط کیا گیا کوئی حل کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں بلکہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل میں مدد فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ان خیالات کا ا ظہار جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک کانفرنس سے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے وزیراعظم و ڈپٹی سپریم کمانڈر، شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تناظر میں، ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت، شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین مالیاتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق بحرین نے فِنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان کے بینکاری و مالیاتی اداروں کے ساتھ اپنی مہارت اور تجربات کے اشتراک کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دونوں برادر...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات میں بی پی ایس اساتذہ کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکریٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو آئیندہ سماعت پر اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے 15 روز میں پروموشن پالیسی کا اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کریں۔ اساتذہ سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ ہم لوگ 80 کی دہائی کی نسل سے ہیں جنہوں نے ڈکٹیٹر شپ کے دوران آنکھ کھولی، یہاں پر ایسے اساتذہ بھی ہیں جن کو 17,18 سال مستقل نہیں کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جب اساتذہ خود مایوس ہوں گے تو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات میں بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکرٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو آئندہ سماعت پر اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے 15 روز میں پروموشن پالیسی کا اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کریں۔ اساتذہ سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ ہم لوگ 80 کی دہائی کی نسل سے ہیں جنہوں نے ڈکٹیٹر شپ کے دوران آنکھ کھولی، یہاں پر ایسے اساتذہ بھی ہیں جن کو 17,18 سال...
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیوں اور جرات کی داستانیں سنہری حروف سے لکھی جا رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد کی جرات سے بھرپور داستان نے بھی عوام کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ اپنی داستان بیان کرتے ہوئے کیپٹن ارشاد نے بتایاکہ پوسٹنگ کے دوران انہوں نے سیاچین، جنوبی وزیرستان، تیرہ اور راجگال کے انتہائی مشکل اور سخت حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنۂ الخوارج کے زیرِ اثر خوارجیوں نے حملہ کیا جس کا انہوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ کیپٹن ارشاد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اینٹی پرسنل مائن پر پاؤں آنے سے...
ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔نوٹی فکیشن کے ذریعے قومی اسمبلی کے 5 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام نوٹیفکیشنز سرکاری طور پر گزیٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے، تاکہ ان کی قانونی حیثیت مکمل طور پر قائم ہو سکے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور...
متحدہ عرب امارات میں 54ویں قومی دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مجموعی طور پر 4 مسلسل چھٹیاں میسر آئیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جبکہ تقریبات کے لیے ملک بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 4 مسلسل تعطیلات کیسے؟ امارات میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔اس لیے: ہفتہ : چھٹی اتوار : چھٹی پیر (1 دسمبر) : قومی دن کی تعطیل منگل (2...
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔ قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد...
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع شگر میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے، بھرپور تیاری کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نائب صدر اور رکنِ سیاسی کونسل حاجی نجف علی شگری نے سربراہِ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ سیاسی منظرنامے اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع شگر میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے، بھرپور تیاری کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ٹی سی ایس میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کورئیر سروس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ اس واقعہ کی وائرل ویڈیو نے ڈیٹا سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور واضح کیا کہ صارفین کے بینک اور دیگر حساس ڈیٹا کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکندر نامی شخص نے ایچ بی ایل کے ڈیبٹ کارڈ پر موجود معلومات نکال کر ایک خاتون کو مسلسل ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تاکہ اس غیر قانونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عدالت عالیہ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں اور ان کے آس پاس سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ایسے مقامات کو سیاسی استعمال سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے۔قبل ازیں عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں میں منعقد ہونے والے غیر متعلقہ اجتماعات نہ صرف اداروں کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں بلکہ سرکاری امور اور تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی مخصوص اور رسمی مقصد کے لیے ہوتا ہے، اس لیے ان کا استعمال سیاسی جلسوں، جلوسوں یا...
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر ایک مشترکہ قومی فریضہ ہے جسے وسیع تر اتحاد، باہمی مشاورت اور مربوط سفارتی حکمت عملی کے ذریعے ہی کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ان کی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں...
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری، طلال چوہدری کے بھائی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 5 اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے 7 کامیاب امیدواروں کو نوٹیفائی کردیا۔ طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔ مزید پڑھیں:انتخابی عملے کو دھمکانے کا کیس، وزیراعلیٰ خیبر کی الیکشن کمیشن میں پیشی الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد 12 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تا حکِم ثانی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی...
نائیجیریا میں گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد شہری، خاص طور پر اسکول کے بچے اور اساتذہ اغوا کر لیے گئے، جس کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک ہنگامی صورتحال ہے اور سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار فوری طور پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں سے بچوں اور عملے کو اغوا کیا، اور کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ کچھ خود فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم، نائجر اسٹیٹ کے کیتھولک بورڈنگ اسکول سے اغوا کیے گئے 265 بچے اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا...
متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل عدالت میں سامنے آگیا، جس پر ایمان مزاری نے فوری اعتراض اٹھا دیا۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری نے نئے اسٹیٹ کونسل کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: “یہ کون ہیں؟ کب تعینات ہوئے؟ کس نے تعینات کیا؟ پرانے اسٹیٹ کونسل نے جو اہم بات عدالت کے سامنے رکھی تھی، وہ کہاں ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ:کیا عدالت نے پتا کیا کہ وہ زندہ بھی ہیں؟ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے یہ سب کہاں سے ہورہا ہے۔ نئے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا...
علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اہم ملاقات
ایرانی سفارتخانے کیجانب سے منعقدہ مختلف مسالک کی نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہمانان گرامی قدر سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور سرزمین پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سفیر محترم اسلامی جمہوریہ ایران جناب رضا امیری مقدم نے مہمانان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بچوں کے اسکرین ٹائم سے متعلق دنیا بھر میں پایا جانے والا عمومی خدشہ ایک نئی سائنسی تحقیق کے بعد کم تشویشناک تصور کیا جانے لگا ہے۔برسوں سے والدین، ماہرین اور تعلیمی حلقے یہ سمجھتے رہے ہیں کہ موبائل، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر وقت گزارنا بچوں کی صحت اور طرزِ زندگی کو نقصان پہنچاتا ہے، مگر آسٹریلیا میں کی گئی ایک وسیع تحقیق نے اب اس خیال کو چیلنج کر دیا ہے۔اس جامع مطالعے نے نہ صرف اسکرین ٹائم کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد دی ہے بلکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ کچھ ڈیجیٹل سرگرمیاں بچوں کی جسمانی اور غذائی صحت کو بہتر بنانے میں معنی خیز کردار ادا کر رہی ہیں۔یونیورسٹی آف...
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خواہر نسبتی(سالی) مریم ریاض وٹو نے 26 نومبر کے واقعات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران خان سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ہدایت پر طویل سفر کرکے اسلام آباد پہنچیں اور شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بشریٰ عمران خان تقریباً 2 روز کے مسلسل سفر کے بعد دارالحکومت پہنچیں اور وہاں موجود کارکنوں کے ساتھ رہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رات کے وقت انہیں 2 مرتبہ فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دیگر رہنماؤں کی...
کرپٹو سے کروڑوں روپے کمانے والا خیبر پختونخوا کے نوجوان کو جرمنی نے نہ صرف اسٹڈی ویزہ دیا بلکہ کرپٹو میں اس کے تجربات سے فائدہ لینے کے لیے نوکری بھی فراہم کی۔ فیض یاب کو 3 نومبر کو جرمنی کے لیے جانا تھا لیکن کسی کام کی غرض سے اسے کراچی آنا پڑا۔ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد وہ ایئرپورٹ پہنچا کیونکہ اس کی کراچی سے پشاور کے لیے پرواز لینی تھی لیکن بورڈنگ کے وقت اسے روک دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار فیض یاب نہ صرف جرمنی جانے سے رہ گیا ہے بلکہ اب وہ ایک قانونی جنگ لڑرہا ہے۔ ایسے ہی کئی شہری...
امریکا کا القاعدہ کے 2 سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند کے 2سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اسامہ محمود پر ایک کروڑ ڈالر جب کہ عاطف یحییٰ غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق دونوں 2015ء کے میشیٹی حملے اور2016ء میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں، ان کے متعلق اطلاع سگنل، ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ٹور لنک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ریوارڈز فار جسٹس (آر ایف جے) کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2014 ء میں اس وقت کے القاعدہ کے امیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی لندن میں آتش بازی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،جس کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ساؤتھ ہال میں 2 منزلہ گودام اور دکانیں شدید آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ اس دوران 150 فائر فائٹرز اور 25 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ حکام کے مطابق گودام میں آتش گیر مواد ہونے سے صورتحال مزید خطرناک ہوئی۔قریبی اسکول اور فلیٹس کو خالی کرالیا گیا، بریج روڈ کے اطراف سڑکیں بند کر دی گئیں، شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ گلزار انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور مختلف سافٹ ڈرنکس پر نیا شوگر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں میں بڑھتے ہوئے وزن، بالخصوص بچوں میں مٹاپے کی شرح کو کم کرنا ہے۔نئے قانون کے تحت مشروبات میں چینی کی موجودہ حد 100 ملی لیٹر میں 5 گرام سے کم کرکے 4.5 گرام مقرر کردی گئی ہے۔ اس حد سے زیادہ چینی رکھنے والے تمام پیکڈ ڈرنکس اور ملک شیک پر شوگر ٹیکس لاگو ہوگا۔برطانوی وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمان میں بتایا کہ مٹاپا بچوں کو صحت مند زندگی کے آغاز سے محروم کرتا ہے اور غریب طبقہ سب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں 2مرد اور 2خواتین شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی 4افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔19 اکتوبر کو 4رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف 7منٹ میں تقریباً 10کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے تھے۔ چوروں نے میوزیم کی اپولو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ جناح کالونی لطیف آباد نمبر 12 حیدرآباد میں لگایا گیا کیمپ میں 200 سے زائد ڈینگی۔ ملیریا۔ ہیپاٹائٹس۔کے فری چیک اپ ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو ادویات دی گئی کیمپ میں چیئرمین شکیل احمد غوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا PDPM اپنے ملک کی سلامتی دفاع استحکام ترقی کیلئے کوشاں ہے اور افواج پاکستان کے شانا بشانہ کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمات کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کے لئے مختلف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے DHO حیدرآباد ڈاکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025 بروز منگل 2 دسمبر 2025 ء سے شروع ہورہے ہیں۔یاد رہے رواں سال انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کیلئے امتحانی فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائے گئے ہیں۔ آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے والے ایسے امیدوارجنہوں نے ابھی تک اپنی امتحانی فیس جمع نہیں کروائی انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن سسٹم سے جنریٹ نہیں ہوسکیں گے۔ امتحانی فارم جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر بورڈ کے آفیشل پورٹل https://portal.biek.edu.pk پر جاکر اپنی فیس کا اسٹیٹس چیک کریں۔ ایسے امیدوار جن کا...
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ آپریشنز اور درجنوں مقدمات درج کروانے کے باوجود اربوں روپے مالیت کی 8 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز کی زیر ملکیت ملک بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی ہے، جس میں سے 91 ہزار 601 ایکڑ اسلام آباد میں ایک ہزار 102 ایکڑ سندھ میں 38 ہزار 723 ایکڑ کے پی کے میں 9 ہزار 51 ایکڑ اور بلوچستان میں 28 ہزار 381 ایکڑ اراضی شامل ہے۔ اس میں سے 28 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہو چکا تھا پھر پاکستان ریلویز انتظامیہ نے لاہور سمیت ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی اور 20 ہزار...
اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔ اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔ انھوں...
سٹی42: اتوار کے روز پی ٹی آئی کے نو مئی سانحہ کے مقدمات میں سزا یافتہ ہو کر نا اہل قرار پانے والے رہنماؤں کی خالی کی ہوئی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بعد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تھوڑا ہونے کی افواہیں غلط ثابت ہوئیں۔ ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ متعلق اعدادوشمار جاری ہو گئے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضمنی انتخابات کے معمول سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔اتوار کے روز کئی قومی اور صوبائی اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی ٹرن آوٹ 28.58 فیصد رہا۔این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی خالی کی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن میں ووٹر زٹرن آوٹ سب سے زیادہ42.9فیصد رہا۔ ہری پور...
منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ...
بھارت کو ہم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما دنیائے کرکٹ میں ایک اعزاز پانے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پروٹیز نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ بھارتی ٹیم کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا لیکن جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اس تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایک...
—فوٹو: پی آئی ڈی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتوزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہدشہزادہ سلمان بن حمدالخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ بحرین کے...
مناما ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ لاؤڈ سپیکر میں اذان سے پہلے درود پڑھنے پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج، گوجرہ بار کا ہڑتال کا اعلان بحرین کے بادشاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آرڈر آف بحرین پیش کیا،...
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری School WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔سرما کے ٹائمنگ یکم دسمبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک نافذ ہوں گے، پیر تا جمعرات سنگل شفٹ سکولوں کا وقت 8:30 صبح تا 2:00 دوپہر ہو گا۔جمعہ کو سنگل شفٹ کا وقت 8:30 صبح تا 12:30 دوپہر، پری ون کلاسز کا وقت 8:30 صبح تا 12:30 تک ہو گا۔ڈبل شفٹ سکولوں کی مارننگ شفٹ 8:15 صبح تا 1:15 دوپہر ہو گی، پیر تا جمعرات ایوننگ شفٹ 1:15 دوپہر تا 6:00 شام ہو گی۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ...
وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی تھائی لینڈ کے صوبے پھتسانُلوک میں ایک غیرمعمولی واقعہ نے اہلِ خانہ اور مقامی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا جب 65 سالہ چنتھیروت نامی خاتون، جنہیں پہلے ہی مردہ سمجھ کر دفنانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، تابوت میں جاگ اُٹھیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب چنتھیروت کو گھر پر بے ہوش پایا گیا، اہلِ خانہ نے انہیں حرکت اور سانس کے بغیر دیکھا، جس پر یہ گمان کرلیا کہ وہ انتقال کر چکی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق اگلے دن، مالی مشکلات کے شکار خاندان کے لیے مفت تدفین کی سہولت فراہم کرنے والے مقامی مندر میں ان کی آخری رسومات کے انتظامات کیے گئے۔ سفید تابوت میں...
امام بارگاہ ابوالفضل العباس (ع) ڈیرہ بگٹی میں شہادت دختر رسول اکرم جناب سیدہ فاطمہ (س) کی شہادت کی مناسبت پر منعقدہ مجلس عزاء میں اہل علاقہ کے بزرگوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایام فاطمیہ کے سلسلے میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مجلس عزاء اور ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ امام بارگاہ ابوالفضل العباس (ع) میں شہادت دختر رسول اکرم جناب سیدہ فاطمہ بنت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کی مناسبت پر منعقدہ مجلس عزاء میں اہل علاقہ کے بزرگوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر رسول خدا (ص) اور اہلبیت علیہ السلام کی طرز زندگی اور ان پر گزرنے والے مصائب کا تذکرہ کیا گیا۔ مجلس...
ڈاکٹر نومال نے کہا کہ حکومت کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے جہاں یہ رجحان ظاہر ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسام اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر نومال مومن نے مرکزی وزارت داخلہ اور آسام حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آسام میں بدر الدین اجمل کے زیر انتظام حاجی عبدالمجید میموریل اسپتال کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے یہ اپیل فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی سے منسلک وائٹ کالر دہشت گرد ماڈیول کے بے نقاب ہونے کے بعد کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ ایک مسلم یونیورسٹی الفلاح کے کئی مسلمان ڈاکٹروں کے دہلی بم دھماکہ کیس...
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات میں ابراہم معاہدوں میں شمولیت کی امریکی پیشکش مسترد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان سعودی گزٹ کے مطابق ولی عہد نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی بھی اقدام فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک قابلِ اعتبار، ناقابلِ واپسی اور وقت کے پابند منصوبے کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے اور انہوں نے ملاقات کے بعد یہ موقف عوامی طور پر بھی دہرایا۔ امریکی اہلکاروں کے مطابق، 18 نومبر کی ملاقات میں صدر ٹرمپ نے غزہ...
بحرین:(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس) سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد...
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔انھوں نے بحرین کو یواین سلامتی کونسل کی 2 سالہ مدت کیلئے غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کو 3 سال میں ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہدف کا...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ خطے میں موجودہ درپیش سکیورٹی چیلنجز اور بدلتی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور...