قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر، سابق کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں فارم حاصل کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں وہ محض 3 نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سینچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی، جس کے بعد طویل عرصے تک وہ تین ہندسوں کا ہدف عبور نہ کر سکے۔

مسلسل 19 اننگز کی ناکامی کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران 3 نصف سینچریز کے ذریعے عارضی طور پر فارم میں واپسی کی جھلک دکھائی تھی۔

تاہم جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ان کا بلا ایک بار پھر خاموش رہا، جہاں 2 میچوں میں مجموعی طور پر صرف 45 رنز بنا سکے۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم کا سفر مختصر رہا، وہ صرف 23 رنز بنا کر سائمن ہارمر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم نے لاہور میں نیٹ پریکٹس شروع کر دی

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان رہے، پھر صرف ون ڈے تک محدود کیا گیا، لیکن اب وہ ان کے پاس کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم ٹیسٹ سیریز سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ناکامی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ سیریز سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ناکامی وی نیوز

پڑھیں:

محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبہ میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین ۔ 
 

سیمنٹ سستاہوگیا  

متعلقہ مضامین

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
  • بابر اعظم ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کا شکار، تین سال میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے
  • ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی
  • بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، ایڈن مارکرام
  • پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی، میوزیم کا دورہ
  • جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے