نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کےموقع پرہوئی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوِئی۔
اسحاق ڈارنےجنگ بندی کےلیےامریکا اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطےمیں دیرپا امن واستحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کی ۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو غزہ اورفلسطین کےعوام کی انسانی امداد جاری رکھنی چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کی
پڑھیں:
وزیراعظم بحرین پہنچ گئے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر بحرینی افواج اوروزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاء تارڑ بھی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپرگفتگو ہوگی۔
ذمہ دار پنجاب کی جانب قدم ،ہزاروں شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی
مزید :