26نومبر احتجاج؛ فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
( ویب ڈیسک )بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا جس پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی۔
علیمہ خان نے عدالت کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی ہے تو یہ میڈیا نے بھی پیغام پہنچایا۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
راولپنڈی:علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔
تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔