City 42:
2026-07-24@08:22:48 GMT

اے ٹی ایم میں پیسے پھنس جائیں تو کیا کریں؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک ؒ  آج کل کے حالات میں کیش کے بجائے لوگ اے ٹی ایم کارڈ رکھتے ہیں اور بوقت ضرورت کہیں بھی مشین سے رقم نکال لیتے ہیں۔

  سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے بعد اب سرعام کیش لے کر چلنا خطرناک ہو گیا ہے،اس لیے اب لوگوں کی بڑی تعداد رقم کی منتقلی کے لیے کیش کے بجائے اے ٹی ایم کارڈ پر انحصار کرتی ہے،اس کارڈ کے ذریعہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ پر اے ٹی ایم مشین کے ذریعہ اپنے اکاؤنٹ سے مطلوبہ رقم نکلوا سکتا ہےتاہم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے کے بعد مطلوبہ رقم کے ہندسے بتا دیے جاتے ہیں تاہم رقم نکلنے سے قبل تکنیکی خرابی یا نیٹ ورک کا مسئلہ ہونے کے باعث رقم مشین کے اندر ہی پھنس جاتی ہے۔

دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

 اس صورتحال میں متاثرہ شخص پریشان ہو جاتا ہے کہ وہ کیا کرے اور کیسے رقم نکالے، یہ خدشات بھی ہوتے ہیں کہ کہیں یہ رقم ضائع نہ ہو جائے،اگر کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہو تو گھبرانے کے بجائے آپ یہ چند اقدامات کریں تو آپ کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔

 اگر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے رقم مشین میں پھنس گئی ہے تو چند منٹ انتظار کریں کیونکہ سرور ٹھیک ہوتے ہی رقم نکلوائی جا سکتی ہے،اس مرحلے میں 10 سے 15 منٹ میں مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو

 اگر ایسا نہیں ہوتا اور اکاؤنٹ سے رقم کاٹ لی جاتی ہے تو ٹرانزیکشن سلپ کو محفوظ رکھیں،یہ سلپ شکایت درج کرنے اور مزید کارروائی میں مددگار ثابت ہوگی،کئی بار بینک سسٹم 24 گھنٹے کے اندر خود بخود رقم واپس کر دیتا ہے۔

 اگر 24 گھنٹے بعد بھی ایسا نہ ہو تو بینک کسٹمر کیئر یا متعلقہ برانچ سے رابطہ کر کے شکایات درج کرائیں۔ بینک عموماً ایک ہفتے میں مسئلہ حل کر دیتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اے ٹی ایم

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے