پیپلز پارٹی افغانوں کو آباد کر رہی ہے، عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی، جام تماچی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ دیگر صوبوں سے بیدخل کیے گئے افغانوں کو بھی سندھ میں آباد کیا جا رہا ہے۔ دادو، نوشہروفیروز اور گھوٹکی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے مقامی وڈیروں کی سرپرستی میں افغانوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔کوٹری میں افغانوں نے زمینوں پر قبضے کر کے کالونیاں قائم کر لی ہیں لیکن انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ خانپور کے میدانی علاقے افغانوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں، سندھ کے مزدوروں اور محنت کشوں کو اپنی زمینوں پر گھر بنانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جب کہ افغانوں اور دیگر غیر ملکیوں کو کراچی، خانپور، جامشورو، حیدرآباد، کوٹری سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں خالی زمینوں پر بستیاں بسانے کی کھلی اجازت دی گئی ہے۔خالی زمینوں پر گھر بنانے والے سندھیوں کو‘‘قبضہ گیر’’قرار دے کر ان کو اپنی ہی زمینوں سے بیدخل کیا جا رہا ہے، جبکہ سندھ کی زمینیں افغانوں، ھندستانیوں، برمیوں اور بنگالیوں کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت افغانوں کی سرپرستی کرتے ہوئے سندھ دشمنی میں تمام حدیں پار کر چکی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ 40 لاکھ سے زیادہ افغانوں کو نادرا نے سندھ کے جعلی شناختی کارڈ جاری کیے ہیں، اور بوگس ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے افغانوں کو سندھ کا شہری شمار کیا گیا ہے۔ حالانکہ سیکیورٹی ادارے اپنی رپورٹس میں واضح کر چکے ہیں کہ افغان ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ اس کے باوجود پیپلز پارٹی حکومت افغانوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے سندھ کا امن و امان تباہ کر رہی ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ افغانوں کی واپسی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے حالیہ اجلاس میں جعلی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سندھ کا وزیرِاعلیٰ اجلاس میں سندھ کا مؤقف پیش کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بن کر بیٹھا رہا۔ اس نے نہ تو افغانوں کے جعلی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا مطالبہ کیا اور نہ ہی جعلی کارڈ بنانے والے نادرا کے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا۔ یہ بات صاف ظاہر کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت افغانوں کی سہولت کار ہے۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان بستیوں سمیت کراچی ڈویژن میں خالی سرکاری زمینوں پر سندھ کے مزدوروں کے لیے کالونیاں قائم کی جائیں۔ مختلف دیہاتوں سے روزگار کے سلسلے میں کراچی آنے والے سندھی مزدوروں کو کراچی میں پلاٹ دیے جائیں، ان کا باقاعدہ اندراج کیا جائے، اور انہیں تعلیم، صحت سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق فراہم کیے جائیں۔مزید یہ کہ لاکھوں افغانوں اور دیگر غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے اہلکاروں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے اور تمام جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جعلی شناختی کارڈ پیپلز پارٹی افغانوں کو افغانوں کی سندھ کا سندھ کے نے والے کیا جا
پڑھیں:
پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی
اسلام آباد:پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔ا س سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب سے متعلق طے شدہ نکات پر پیش رفت پر بات ہو گی۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پنجاب کے ایشوز پر بات چیت کا فیصلہ ہوا تھا۔