data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوات اور اس کے گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.

3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 183 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا قائم رہی اور لوگوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

یاد رہے کہ کوہِ ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے لحاظ سے فعال تصور کیا جاتا ہے، جہاں سے وقتاً فوقتاً ہلکے اور درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت

اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ کاہنہ لاہور میں پہلی اسموگ گن کا استعمال کیا گیا جس سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی آئی اور ائیر کوالٹی انڈیکس 666 سے 170 اے کیو آئی تک گری۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اسموگ گنز کا استعمال فضائی آلودگی سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے:شدت 4.3 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
  • زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر ، افراتفری پھیل گئی
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت
  • اسموگ، لاہوریوں کو غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت