لاہور:

الخدمت فاؤنڈیشن نے دیوالی کی مناسبت سے 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم کر دیے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق دیوالی کی مناست سے ہندو خاندانوں میں تحائف کی تقسیم کے حوالے سے مختلف شہروں مظفر گڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان، سانگھڑ، گھوٹکی اور تھرپارکر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدور ذکراللہ مجاہد، سید احسان اللہ وقاص اور ہندو برادری سے ڈاکٹر شنکر لال نے شرکت کی۔

تقریبات کے دوران 1400 ہندو خاندانوں میں راشن بیگز، مچھر دانیاں، ہائی جین کٹس اور جوتے فراہم کیے گئے۔

ذکر اللہ مجاہد نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور پاکستان میں رہنے والے ہندو محب وطن ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کا مقصد بین المذاہب یکجہتی اور مثبت روایات کو فروغ دینا ہے، الخدمت اب تک 45 ہزار سے زائد خاندانوں میں دیوالی اور کرسمس کے تحائف تقسیم کر چکی ہے۔

سید احسان اللہ وقاص نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشرے میں فرقہ واریت، تعصب اور نفرت کے بجائے باہمی احترام، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عیدین کے مواقع پر مسلمانوں میں تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں اسی طرح دیوالی اور کرسمس کے موقع پر بھی تقسیم  کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر شنکر لال نے  ہندو برادری کی جانب سے الخدمت کا شکریہ ادا کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن دیوالی کی کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں ہندو برادری کا کردار قوم کو مضبوط بنا رہا ہے: وزیر اعظم کا دیوالی پر پیغام

سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے، ہندو برادری کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری کو دیوالی کی ڈھیروں خوشیوں کی مبارکباد دی ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے، میں پاکستان میں ہندو برادری کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں۔

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے، یہ ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے ہی پاکستان کا تصور دیا تھا، ایسا پاکستان جو تمام برادریوں کوبلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔

علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

 اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اِن اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، پُرعزم ہیں کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوں،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائے، یہ تہوار ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے کے رشتوں کو پروان چڑھائے۔

پریکٹس میں آنکھ پر گیند لگی، ڈاکٹر نے کہا کئی ماہ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا؛ آصف آفریدی

متعلقہ مضامین

  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم
  • ہندو برادری نے دیوالی منائی سپیکر قومی اسمبلی کی مباکباد
  • پاکستان میں ہندو برادری کا کردار قوم کو مضبوط بنا رہا ہے: وزیر اعظم کا دیوالی پر پیغام
  • پاکستان بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد؛ خصوصی پیغام
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیوالی کاتہوار منایا جارہا ہے، وزیراعظم کی جانب سے خصوصی مبارکباد
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دیوالی پر پیغام:ہندو برادری کو خوشیوں کی مبارکباد
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے
  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے بڑے پروگرام کا آغاز