پاکستان بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
افشاں رضوان: پاکستان کے مختلف شہروں میں دیوالی کا تہوار ہندو برادری کی جانب سے روایتی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لاہور کے راوی روڈ کرشنا مندر میں دیوالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مندر کو دیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ عقیدت مندوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رات کے وقت پھلجھڑیاں اور پٹاخے جلانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ہندو برادری کے افراد نے اس موقع پر نئے کپڑے پہنے، ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دی اور خوشیاں بانٹیں۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
مندر کے پنڈت کاشی رام کے مطابق، "دیوالی ہندو مذہب میں خوشی اور روشنی کی علامت ہے، جو نیکی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتی ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔
پنڈت کاشی رام نے کہا کہ"آج کے دن ہم نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔"
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کی دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد دی ہے اور اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگانے کا تہوار ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت اور بھائی چارے سے رہتے ہیں اور دیوالی جیسے تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔