الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل غزہ کی بحالی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ کردی

ان کنسائنمنٹس میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس سمیت دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے مطابق غزہ کی بحالی پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار خاندانوں کے لیے فوڈ پیکجز، 100 ٹن امدادی سامان اور 100 ٹن چاول قاہرہ سے غزہ بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ 100 ٹن قربانی کے گوشت کو ریڈی ٹو ایٹ پیکٹس کی صورت میں تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ میں الخدمت کے چھ واٹر فلٹریشن پلانٹس پہلے ہی کام کر رہے ہیں، جنہیں بڑھا کر پینے کے صاف پانی کے 100 منصوبوں تک توسیع دی جائے گی۔ موسمِ سرما کی آمد کے پیش نظر آئندہ ہفتے پاکستان سے دو کارگو فلائٹس روانہ کی جائیں گی، جن میں شیلٹرز، خیمے، کمبل، گرم کپڑے اور سلیپنگ بیگز شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی 5 ویں کھیپ فلسطین روانہ

انہوں نے بتایا کہ غزہ میں 2 شیلٹر اسکول فعال ہیں، جبکہ مختلف صوبوں میں مزید 5 اسکول قائم کیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں الخدمت اسکالرشپس پر موجود 404 فلسطینی طلبہ کی تعداد کو ایک ہزار تک بڑھایا جائے گا اور غزہ میں یتیم بچوں کی کفالت 750 سے بڑھا کر 3 ہزار تک کی جا رہی ہے۔

صدر الخدمت کے مطابق شہدا فیملیز کی رجسٹریشن 1 ہزار 550 خاندانوں تک مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے 50 خاندانوں کی کفالت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

طبی سہولیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک 394 ٹن ادویات اور تین ایمبولینسز غزہ میں خدمات فراہم کر رہی ہیں، جبکہ 500 زخمیوں کو پاکستان لا کر علاج فراہم کرنے کا منصوبہ بھی حتمی مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کی ’اسموگ فری لاہور‘ مہم، 10 ہزار پودے فلسطینی شہدا کے نام

انہوں نے کہا کہ الخدمت نے فیلڈ ہاسپٹل کی تیاری مکمل کر لی ہے، جہاں مصنوعی اعضا کی تیاری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ غزہ کی بحالی پروگرام کے تحت پانچ شیلٹر مساجد کی تعمیر کا آغاز کیا جا چکا ہے، جسے بتدریج 25 تک بڑھایا جائے گا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ یہ پروگرام محض ریلیف نہیں بلکہ غزہ کے عوام کی پائیدار بحالی کی جانب ایک جامع قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا تعاون ہمارا حوصلہ ہے اور ہم غزہ کے عوام کو باوقار زندگی کی طرف لوٹانے تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

پریس بریفنگ میں سیکریٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدور اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الخدمت فاؤنڈیشن تعمیر نو جنگ بندی ریلیف آپریشن شہدا فیملیز غزہ فلسطین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن ریلیف آپریشن شہدا فیملیز فلسطین الخدمت فاؤنڈیشن انہوں نے غزہ کی کے لیے غزہ کے

پڑھیں:

صدر الخدمت فائونڈیشن غزہ ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کیلیے قاہرہ روانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251017-08-13
لاہور(صبا ح نیوز)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلیے قاہرہ روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کے لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کیلیے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے، اسی مقصد کیلیے قاہرہ کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاہرہ میں ریڈ کریسنٹ مصر، پاکستانی سفارت خانے اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں سے ملاقاتوں میں جاری اور مستقبل کے ریلیف و بحالی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اب تک غزہ کے 361 میڈیکل اور نان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں میزبانی کر چکی ہے جن میں سے 49 طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرچکے ہیں۔ حالیہ دورے کے دوران فلسطینی اسٹوڈنٹس اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں تاکہ مزید طلبہ کو اکیڈمک اسکالرشپ کے تحت پاکستان لاکر ان کی مکمل کفالت کی جائے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ جنگ بندی کے بعد 6 ہزار فلسطینیوں کیلیے ایک ماہ کے فوڈ پیکجز کی تیاری بھی جاری ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین کیلیے امدادی و بحالی سرگرمیوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان
  • پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ مالیت کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا اعلان
  • بچوں کی جسمانی صحت کی بہتری کے لیے بلوچستان میں ہزاروں طلبا کی ہیلتھ اسکرینگ کا آغاز
  • غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
  • مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کرے، عمر عبداللہ
  • غزہ کو فوری بحالی اور امن کی ضرورت ، ترکیہ دیرپا حل کیلیے کوشاں ہے، رجب طیب اردگان
  • دفعہ 370 کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، عمر عبداللہ
  • الخد مت بنو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہا ہے: منعم ظفر خان
  • صدر الخدمت فائونڈیشن غزہ ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کیلیے قاہرہ روانہ