اجتماع عام ملکی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گا ٗجاوداں فہیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام 21تا 23نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ عام کے سلسلے میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر بھر میں تنظیمی، انتظامی اور تربیتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ مختلف اضلاع اور ذیلی حلقہ جات میں کارکنان کی ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اجتماعِ عام کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو انتظامات، ترسیل، رابطہ عامہ، نظم و ضبط اور تربیتی امور کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کراچی سے خواتین کی بڑی تعداد میں لاہور روانگی اور اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔اسی سلسلے میں ناظمہ کراچی حلقہ خواتین جاوداں فہیم کی زیر صدارت ادارہ نور حق کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اجتماعِ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اب تک ہونے والے تنظیمی و انتظامی کاموں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کے اہداف اور ذمے داریوں کا بھی تعین کیا گیا۔ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینارِ پاکستان کا یہ اجتماع ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا، یہ اجتماع امید، رہنمائی اور حقیقی تبدیلی کا پیغام بنے گا۔جماعت اسلامی کی خواتین کارکنان اقامت دین کی جدوجہد میں ہمیشہ صف اوّل میں رہی ہیں اور اب بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ لاہور کے اجتماع میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کارکنات پر زور دیا کہ وہ دعوتی و تنظیمی ذمے داریوں کو مزید فعال بنائیں اور اجتماع عام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔اجلاس میں نائب ناظمہ کراچی فرح عمران، ندیمہ تسنیم، ہاجرہ عرفان، شیبا طاہر، سمیہ عاصم، معاون کراچی سمیہ اسلم اور سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد بھی موجود تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے 251 شیرانی ژوب قلعہ سیف اللّٰہ میں 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے جے یو آئی کو دھچکا، NA-251سے رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدمالیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 251 سے کامیاب امیدوار سید سمیع اللّٰہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن بلوچستان کے فیصلے کی روشنی ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔