Jasarat News:
2025-10-22@01:49:30 GMT

اجتماع عام ملکی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گا ٗجاوداں فہیم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251022-08-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام 21تا 23نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ عام کے سلسلے میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر بھر میں تنظیمی، انتظامی اور تربیتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ مختلف اضلاع اور ذیلی حلقہ جات میں کارکنان کی ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اجتماعِ عام کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو انتظامات، ترسیل، رابطہ عامہ، نظم و ضبط اور تربیتی امور کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کراچی سے خواتین کی بڑی تعداد میں لاہور روانگی اور اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔اسی سلسلے میں ناظمہ کراچی حلقہ خواتین جاوداں فہیم کی زیر صدارت ادارہ نور حق کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اجتماعِ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اب تک ہونے والے تنظیمی و انتظامی کاموں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کے اہداف اور ذمے داریوں کا بھی تعین کیا گیا۔ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینارِ پاکستان کا یہ اجتماع ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا، یہ اجتماع امید، رہنمائی اور حقیقی تبدیلی کا پیغام بنے گا۔جماعت اسلامی کی خواتین کارکنان اقامت دین کی جدوجہد میں ہمیشہ صف اوّل میں رہی ہیں اور اب بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ لاہور کے اجتماع میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کارکنات پر زور دیا کہ وہ دعوتی و تنظیمی ذمے داریوں کو مزید فعال بنائیں اور اجتماع عام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔اجلاس میں نائب ناظمہ کراچی فرح عمران، ندیمہ تسنیم، ہاجرہ عرفان، شیبا طاہر، سمیہ عاصم، معاون کراچی سمیہ اسلم اور سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد بھی موجود تھیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:

کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان اسامہ عابد اور محمود بٹ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے جن کی مالیت دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور غیر قانونی لین دین سے متعلق شواہد برآمد کرلیے گئے، دونوں ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹری: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع جامشورو کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم مرحوم کے تعزیتی اجتماع میں معروف عالم دین مولانا ثنااللہ رحمانی درس قرآن دے رہے ہیں، نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان اور امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق بھی موجود ہیں
  • اہل کراچی !اجتماع عام ’’بدلو نظام ظلم ‘‘ میں بھرپور شرکت کریں، منعم ظفر خان
  • سی ڈی ڈبلیو پی نے 35 ارب روپے کے 12 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے
  • بد انتظامی ،کرپشن و مفادات کی سیاست نے کراچی کو تباہ کردیا،منعم ظفر خان
  • کئی ممالک کی خواتین بائیکرز تیمرگرہ پہنچ گئیں
  • کراچی میں کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • پی آئی اے کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر ڈیڈلاک برقرار، بولی کی تاریخ میں توسیع
  • کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار