بلوچستان میں اقتدار کی ڈھائی سالہ تقسیم پر دوبارہ گفتگو شروع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مبینہ ڈھائی ڈھائی سالہ اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کی خبریں گردش میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں قیادت کی جانب سے اس معاہدے سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں جماعتیں صوبے میں باری باری حکومت کریں گی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کسی بھی تحریری یا زبانی معاہدے کی موجودگی سے انکار کردیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد ن لیگ کے رکن زرک خان مندوخیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قیادت نے بتایا تھا کہ حکومت بناتے وقت ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق ہوا تھا، اور کچھ ہی ماہ میں یہ بات واضح ہو جائے گی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر آب پاشی میر صادق عمرانی نے کہا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، اور پیپلز پارٹی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاق میں پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی حمایت واپس لے، تو وفاقی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔
پی پی کے رہنما علی مدد جتک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی قیادتوں کے درمیان ایسا معاہدہ موجود ہے تو پھر ڈھائی سال بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے اور اسی طرح مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں حکومت مل جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔
غلام مرتضیٰ شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ، مرحوم کی عمر 87 برس تھی ، وہ اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔
مرحوم کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نماز مغرب کے بعد امام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے حسن مرتضیٰ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری