پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے تحت دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے اہم ملاقات کی اور متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رادوسواف شکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا تاریخی اور اہم کردار رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور تاریخی نوعیت کے حامل ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پولینڈ کو پاکستان کا اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، اور دونوں ممالک نے وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانا ضروری ہےپاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈارنائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مکمل حمایت کی۔پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دستخط کی گئی یادداشتوں میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف شکورسکی نے پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور اسحاق ڈار کے درمیان مفید اور مثبت بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔پولیس نائب وزیراعظم شکورسکی نے مزید کہا کہ پولینڈ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غزہ میں امن کا خواہاں ہے اور جنوبی ایشیا میں استحکام اور امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔یہ ملاقات اور مفاہمت کی یادداشتیں پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔
قبل ازیں پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ رادؤسواف سکورسکی 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، پولش نائب وزیراعظم رادؤسواف کی2روزہ دورے پر پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری خالد جمالی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔پولینڈ کے نائب وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ کے دوران پاکستانی ہم منصب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے.
۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولینڈ کے نائب وزیراعظم پاکستان اور پولینڈ کے پولینڈ کے نائب وزیر دونوں ممالک پر پاکستان کے درمیان تعلقات کو اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لیے رفح کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a phone call with Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan and discussed regional developments, particularly Gaza.
The DPM/FM strongly condemned Israel’s unilateral plan… pic.twitter.com/L6CMh39wUu
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 5, 2025
انہوں نے کہاکہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔
دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیاکہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لیے بلاتعطل اور آزادانہ انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں۔
انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قریبی رابطوں اور مربوط پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ سعودی وزیر خارجہ غزہ صورت حال وزیر خارجہ وی نیوز