مکران کوسٹل ہائی وے پر خوف ناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کوئٹہ:
مکران کوسٹل ہائی وے پر خوف ناک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر، محمد یوسف ولد بادشاہواز کے ناموں سے ہوگئی ہے، جبکہ ایک جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ زخمی شخص کی شناخت سید ملک کے نام سے ہوئی ہے۔
تمام افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔